ڈنگہ کی خبریں 7/2/2014

ڈنگہ: ولی کامل پیر طریقت راہبر شریعت ایم ڈی نور ٹی وی عالمی مبلغ اسلام آستانہ عالیہ نیریاں شریف آزاد کشمیر کے سجادہ نشین پیر علائو الدین صدیقی کی امرہ میں تشریف آوری
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)حاجی چوہدری ریاض احمد،چوہدری محمداختر، حاجی چوہدری اصغر علی،امیدوار چیئر مین یونین کونسل امرہ کلاں اورممتاز قانون دان و سینئر سیاستدان سابق ناظم یونین کونسل امرہ کلاں حاجی چوہدری امتیاز احمد ایڈووکیٹ کے والد محترم الحاج چوہدری ولی محمد کی فاتحہ خوانی او ران کی مغفرت کیلئے خصوصی دعا فرمانے کیلئے ولی کامل پیر طریقت راہبر شریعت ایم ڈی نور ٹی وی عالمی مبلغ اسلام آستانہ عالیہ نیریاں شریف آزاد کشمیر کے سجادہ نشین پیر علائو الدین صدیقی کی امرہ میں تشریف آوری، الحاج چوہدری ولی محمد مرحوم کے صاحبزادوں نے اپنے پیر ومرشد کا والہانہ اور پرتپاک استقبال کیا عالمگیر شہرت کے حامل مذہبی پیشوا اور نور ٹی وی،محی الدین اسلامک یونیوسٹی کے سربراہ آستانہ عالیہ نیریاں شریف آزاد کشمیر کے سجادہ نشین پیر علائو الدین صدیقی نے الحاج چوہدری ولی محمد مرحوم کی رہائش گاہ پر انکے ایصال ثواب اور مغفرت کیلئے خصوصی دعا فرمائی،پیر علائو الدین صدیقی مدظلہ العالیٰ نے امرہ شریف میں الحاج چوہدری ولی محمدکی رہائش گاہ پر دو گھنٹے سے زائد وقت گزار اور نماز مغرب ادا کی،الحاج چوہری ولی محمد مرحوم و مغفور کے صاحبزادوں حاجی چوہدری محمداختر،چوہدری ریاض احمد،چوہدری محمد اصغر،حاجی چوہدری امتیاز احمد ایڈووکیٹ اور انکے پوتوں چوہدری شمریز اصغر،چوہدری خالدمحمود،چوہدری شکیب،چوہدری ظہیر اصغر اور حاجی مشتاق احمد بٹ،ملک محمد ارشد،ماسٹر ارشد،چوہدری عبداللہ جٹ،چوہدری محمد طفیل محفوظ،سابق کونسلر چوہدری محمد اسلم،مظہر اقبال،چوہدری عمران،ملک مشتاقاحمد،چوہدری احسان،چوہدری فیصل،چوہدری عمر خالد،چوہدری قمر عباس،حاجی مشتاق احمد بٹ آئینہ انقلاب،چوہدری شوکت عابد،چوہدری ریاض احمد،زین بٹ،حمزہ علی،روئف حسین،شہباز حسین،نثاراحمد،فضل کریم،طارق محمود،مدثر اقبال سمیت علاقہ بھر سے پیرومرشد پیر علائو الدین صدیقی کے ہزاروں مریدین اور عقیدت مندوں نے نہ صرف انکے دیدار کا شرف حاصل کیا بلکہ ان سے خصوصی مصحافہ کرتے ہوئے ان سے دعاکرائی،آستانہ عالیہ نیریاں شریف کے سجادہ نشین اورنور ٹی وی ،محی الدین اسلامک یونیورسٹی کے ایم ڈی اور عالمی مبلغ اسلام پیرعلائو الدین صدیقی کی امرہ آمد کی خبر سنتے ہی ہزاروں افراد امرہ پہنچ گئے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ڈنگہ : الحاج چوہدری ولی محمد نے پوری زندگی صوم و صلوٰة کے ساتھ دین اسلام کے ساتھ گزاری اور حق و انصاف پر مبنی فیصلے کر کے اپنی دنیاوی اور آخرت کی زندگی کو سنوارا،پیر علائو الدین صدیقی
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)ایم نور ٹی وی،مبلغ اسلام پیر علائو الدین صدیقی نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ ہماری دعا ہے کہ اللہ سبحان تعالیٰ حاجی چوہدری محمد اختر،حاجی چوہدری ریاض احمدحاجی چوہدری اصغر علی،حاجی چوہدری امیتاز احمد کے والد محترم الحاج چوہدری ولی محمد کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا طا فرمائے اور انکے پسماندگان کو صبرجمیل عطا فرمائے،انہوںنے کہا کہ الحاج چوہدری ولی محمد نے پوری زندگی صوم و صلوٰة کے ساتھ دین اسلام کے ساتھ گزاری اور حق و انصاف پر مبنی فیصلے کر کے اپنی دنیاوی اور آخرت کی زندگی کو سنوارادین اسلام کے مطابق حق سچ کا فیصلہ کرنے والے سیدھے جنت الفردوس میں جگہ پاتے ہیں،اللہ تعالیٰ انہیں اپنی جوار رحمت میں بلند مقام عطا فرمائے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ڈنگہ: حکومت کا طالبان سے مذاکرات کا فیصلہ ملک وقوم کی بہتری کیلئے سنگ میل ثابت ہو گا،میاں طارق محمود
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)ایم پی اے میاں طارق محمود نے اپنے بیان میں کہا کہ حکومت کا طالبان سے مذاکرات کا فیصلہ ملک وقوم کی بہتری کیلئے سنگ میل ثابت ہو گا انہوں نے کہا کہ حکومت طالبان سے بات چیت آئین و قانون کے دائرہ میں رہتے ہوئے کرے گی،جس سے ملک میں مثبت اثرات مرتب ہونگے اور وطن عززی امن کی راہ پر گامزن ہو گا میاں نواز شریف ملک و قوم کی بقاء کی جنگ لڑ رہے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ڈنگہ : کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اسکے بغیر پاکستان نامکمل ہے،مسز عارف مغل
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)ڈائریکٹر محمد عارف مغل اور پرنسپل عارف مغل کی سرکردگی اور سٹاف کی سرکردگی میںدی گرامر سکول انگلش میڈم میں یوم یکجہتی کشمیر کے حوالہ سے خصوصی تقریب کا انعقاداس موقع پرمسز عارف مغل ڈائریکٹر دی گرامر سکول ڈنگہ نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اسکے بغیر پاکستان نامکمل ہے انشاء اللہ کشمیر پاکستان کا حصہ بن کر رہے گا،دی گرائمر سکول کے ہونہار طلبہ و طالبات نے یوم کشمیر کے موقع پر اپنے مظلوم کشمیری مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے ہر قسم کی مدد کرنے کا عزم اور عہد کیا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ڈنگہ :موضع رنیاں میں 25 سالہ نوجوان کو مخالفین نے تھڑا لگا کر 30 بور پسٹل سے فائر کر کے قتل کر دِیا
ڈنگہ (محمد بلال احمد بٹ ) موضع رنیاں میں 25 سالہ نوجوان کو مخالفین نے تھڑا لگا کر 30 بور پسٹل سے فائر کر کے قتل کر دِیا ، تفصیلات کے مطابق گذشتہ رات 10 بجے کے قریب امداد حسین ولد محمد یوسف قوم گجر سکنہ رنیاں بیرون ملک سے آئے اپنے دوست کو ملنے جا رہا تھا کہ گھات لگائے 2 سگے بھائیوں ذوالفقار،امجد، اشتیاق نے 30 بور پسٹل نے فائر کر کے امداد حسین کو زخمی کر دِیا ، امداد حسین زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر جاں بحق ، تھانہ لالہ موسیٰ نے مدعی محمد شفیع ولد فتح محمد قوم گجر سکنہ رنیاں کی درخواست پر مجرمان ذوالفقار ، امجد ولد محمد صادق سکنہ رنیاں ، اشتیاق ولد محمد اسلم سکنہ رنیاں کیخلاف زیر دفعہ 302 ت پ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ڈنگہ :ڈی پی او گجرات رائے اعجاز احمد نے گذشتہ روز تھانہ ڈنگہ کا دورہ کیا، پولیس فورس کی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جائینگے،ڈی پی او گجرات
ڈنگہ (محمدبلال احمد بٹ ) ڈی پی او گجرات رائے اعجاز احمد نے گذشتہ روز تھانہ ڈنگہ کا دورہ کیا ، اس موقع پر مقامی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اُنہوں نے کہا کہ گجرات پولیس فورس کی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جائینگے ، اُنہوں نے بتایا کہ تھانہ ڈنگہ اور ضلع گجرات کے دیگر پولیس اسٹیشنوں پر پولیس کو جدید اسلحہ اور وائرلیس سیٹ ، موٹر سائیکل ، گاڑیاں اور دیگر مطلوبہ سہولیتیں فراہم کی جا رہی ہیں تا کہ لوگوں کے جان و مال کے تحفظ اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف پولیس کاروائی کو موثر بنایا جا سکے ، اُنہوں نے بتایا کہ ڈنگہ تھانہ میں پولیس نفری میں اضافہ کر دِیا گیا ہے اور وائرلیس سیٹ ، موٹر سائیکل وغیرہ بھی فراہم کر دیے گئے ہیں لہذا عوامی شکایات کے ازالہ کے لیے مقامی پولیس اپنی ذمہ داریاں پوری کرے گی ، اس موقع پر صحافیوں نے ڈنگہ اور گرد نواح میں ہونے والے جرائم چوریوں ، ڈکیتیوں کی تفصیلات سے بھی ڈی پی او کو آگاہ کیا اور مطالبہ کیا کہ سماج دُشمن عناصر کیخلاف پولیس کاروائی بہتر بنانے کیلئے تھانہ کے عملہ کو خصوصی ہدایات جاری کی جائیں اور عوام اور پولیس کے درمیان رابطے کو موثر اور فعال بنایا جائے جس پر ڈی پی او گجرات نے یقین دِلایا کہ وہ اِس سلسلہ میں تمام ضروری اقدامات کریں گے ، اُنہوں نے بتایا کہ وہ ضلع گجرات کے تمام تھانوں کا دورہ کریں گے اور تفصیلات کا جائزہ لیں گے ، اِس سلسلہ میں علاقہ معززین اور صحافیوں کی مشاورت سے بھی استفادہ حاصل کیا جائیگا ، اُنہوں نے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کی سر کوبی اور جرائم کے خاتمہ کے لیے اپنے اختیارات اور صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے اور پولیس فورس کو مستعد کیا جائیگا ، اُنہوں نے کہا کہ رشوت خور ، کرپٹ اور نا اہل افسروں اور اہلکاروں کو کسی صورت براداشت نہیں کیا جائیگا ، فرائض سے غفلت برتنے والوں کیخلاف قانونی کاروائی کی جائے گی ، عوامی تکالیف اور شکایات کے ازالہ کے لیے پولیس اپنی ذمہ داریاں پوری کرے گی، اِس موقع پر ڈی ایس پی کھاریاں عبد القیوم گوندل ، ایس ایچ او ڈنگہ راجہ زاہد نعیم ، سب انسپکٹر ریاض احمد ، سب انسپکٹر حافظ مشتاق احمد سمیت دیگر ملازمین بھی موجود تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ڈنگہ :علاقہ میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے اور ممکنہ اقدامات کرتے ہوئے اپنے اختیارات کو بروئے کار لائونگا،راجہ زاہد نعیم
ڈنگہ (محمدبلال احمد بٹ) ایس ایچ او تھانہ ڈنگہ راجہ زاہد نعیم نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انشاء اللہ ڈی پی او گجرات رائے اعجاز احمد ، ڈی ایس پی کھاریاں عبد القیوم گوندل کی سربراہی میں ڈنگہ شہر سمیت گرد و نواح کے علاقہ میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے اور ممکنہ اقدامات کرتے ہوئے اپنے اختیارات کو بروئے کار لائونگا، اُنہوں نے کہا انشاء اللہ تعالیٰ بہت جلد چوروں ، ڈکیتوں ، رسہ گیروں ، منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے اُنہیں کیفر کردار تک پہنچائونگا ، اور سماج دُشمن عناصر کو عوام کے سامنے بے نقاب کرونگا، اُنہوں نے کہا پولیس ملازمین شہر کے علاوہ گرد و نواح میں اپنے اپنے فرائض احسن طریقہ سے سر انجام دے رہے ہیں اور ہر مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے ، ڈنگہ تھانہ میں پولیس نفری کے اضافہ سے پہلے سے بڑھ کر اور بہت جلد منشیات فروش ، چوروں ، ڈکیتیوں ، رسہ گیروں ناجائز اسلحہ فروشوں اور اشتہاریوں کو گرفتار کر کے قانون کے تقاضے پورے کرونگا ، میں نے ہمیشہ رزق ہلال کمایا ہے اور اپنے بچوں کو بھی رزق ہلال کی تلقین کرتا ہوں ، اپنی تعیناتی میں تھانہ ڈنگہ میں ٹائوٹ ازم کا مکمل خاتمہ کر دِیا ہے ، مظلوم کی داد رسی کرونگا اور مجرم چاہے کتنا بھی با اثر کیوں نہ ہو ہر گز معاف نہ کیا جائیگا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ڈنگہ :وزارت پیٹرولیم نے 25ہزار روپے فیس کے عوض ارجنٹ گیس کنکشن کی سمری اوگرا کو بھجوا دی ہے
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)وزارت پیٹرولیم نے 25ہزار روپے فیس کے عوض ارجنٹ گیس کنکشن کی سمری اوگرا کو بھجوا دی ہے،وزارت پیٹرولیم و قدرتی وسائل کی سوئی نادرن گیس کمپنی کی25ہزار روپے کے عوض میں ارجنٹ گیس کنکشن کی سمری کی اوگرا سے آئندہ ہفتے منظوری کا امکان ہے۔ فیس جمع کروانے والوں کو تین ماہ کے اندر گیس کنکشن مل جائے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ڈنگہ : درسگاہ الائیڈ سکول ڈنگہ کیمپس میں میلاد مصطفیۖ ،قرآن پاک کی فضیلت کے حوالہ سے خصوصی روحانی تقریب کا انعقاد
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)ڈائریکٹر شبیر احمد،پروفیسر محمد اسلم بھٹی کی سرکردگی اور مولانا فاروق احمد کی زیر نگرانی علاقہ کی معروف و نامور تعلیمی درسگاہ الائیڈ سکول ڈنگہ کیمپس میں میلاد مصطفیۖ ،قرآن پاک کی فضیلت کے حوالہ سے خصوصی روحانی تقریب کا انعقادملک گیر شہرت کے حامل کوالٹی ایجوکیشن دینے والے معروف تعلیمی ادارے الائیڈ سکول ڈنگہ کیمپس میں شان مصطفیۖ اور ختم قرآن پاک کے حوالہ سے خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں سکول کے ہونہاطلبہ نے تلاوت کلام پاک کے ساتھ حمدو نعت خوبصورت انداز سے پیش کر کے شرکاء تقریب کے دل جیت لئے،ڈائریکٹر حاجی چوہدری شبیراحمد پرنسپل پروفیسر محمد اسلم بھٹی،وائس پرنسپلف اور قاری فاروق احمد نے صرف چار ماہ میں قرآن پاک ختم کرنے والے طلبہ کو اس عظیم الشان کامیابی اور اکرمۖ کے حضور گلہاے عقیدت پیش کرنے والوں کو خصوصی تحائف اپنے دست مبارک سے تقسیم کئے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ڈنگہ: الحمد اللہ الائیڈ سکول ڈنگہ نے انتہائی قلیل عرصہ میں شاندار کارکردگی کامظاہرہ کرتے ہوئے بے مثال کامیابیاں حاصل کی ہیں،پروفیسر محمد اسلم بھٹی،قاری فاروق احمد
ڈنگہ(محمدبلال احمد بٹ)پروفیسر محمد اسلم بھٹی،قاری فاروق احمد نے بیان میں کہا ہے کہ صاحب علم اور علم دوست شخصیت حاجی چوہدری شبیر احمد اپنے ادارے الائیڈ سکول میں دنیاوی تعلیم کے ساتھ دینی تعلیم پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں،الحمد اللہ الائیڈ سکول ڈنگہ نے انتہائی قلیل عرصہ میں شاندار کارکردگی کامظاہرہ کرتے ہوئے بے مثال کامیابیاں حاصل کی ہیں،اس کا کریڈٹ حاجی شبیر احمد،حاجی عبداللہ اور حاجی نذیر احمد کو جاتا ہے،ہم انشاء اللہ الائیڈ سکول ڈنگہ کو نہ صرف ضلع کا بلکہ پنجاب کا ماڈل تعلیمی ادارہ بنانے کیلئے اپنی تمام غیر معمولی صلاحیتوں کو بروئے کار لائیںگے،بچوں کو جدید تعلیم کے ساتھ تعلیم دلانا اشد ضروری ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ڈنگہ :وفاق نے ملک میں نئی قومی مردم شماری کیلئے صوبوں سے تجاویز طلب کر لیں
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)وفاق نے ملک میں نئی قومی مردم شماری کیلئے صوبوں سے تجاویز طلب کر لیں وفاق اور چاروں صوبوں میںاتفاق رائے سے حکمت عملی اور مردم شماری کے نئے طریقہ کار کا علان کیا جائے گا اس ضمن میں باضابطہ طور پر صوبوں کو آگاہ کر دیا گیا،سوموار کو اسلام آباد میں وزیراعظم میاں نواز شریف کی زیر قیادت مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس کا ٹاپ آف دی ایجنڈا نئی قومی مردم شماری ہو گا جس میں مردم شماری کا طریقہ کار اور لائحہ عمل طے کیا جائے گا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ڈنگہ : مخلوق خدا کے دکھوں کا مداوہ کرنے کیلئے میدان عمل میں ہیں،حاجی شاہد محمود بٹ
ڈنگہ(محمدبلال احمد بٹ)مرکزی انجمن تاجران ڈنگہ کے صدر اور بزم عاشقان مصطفی ڈنگہ کے جنرل سیکرٹری حاجی شاہد محمود بٹ نے کہا ہے کہ مخلوق خدا کے دکھوں کا مداوہ کرنے کیلئے میدان عمل میں ہیں،انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنے خاندان کے سربراہان کی تقلید کرتے ہوئے دکھی انسانیت کی بے لوث خدمت کرنے کا تہیہ کر رکھا ہے انشاء اللہ آبائو اجداد کی قابل قدر و تقلید روایات کو قائم دائم رکھتے ہوئے خدمت کا سلسلہ جاری رکھنے کا عزم کرتے ہیں
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ڈنگہ :محکمہ واپڈا کی بے حسی اور ہٹ دھرمی کی انتہا نور فاطمہ ہسپتال میں پانچ ماہ سے لاکھوں روپے کی وصولی کے باوجود ٹرانسفارمر کی تنصیب مکمل نہ ہو
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)محکمہ واپڈا کی بے حسی اور ہٹ دھرمی کی انتہا نور فاطمہ ہسپتال میں پانچ ماہ سے لاکھوں روپے کی وصولی کے باوجود ٹرانسفارمر کی تنصیب مکمل نہ ہو سکی سابق ناظم ڈنگہIاور نور فاطمہ ٹرسٹ ہسپتال کے چیف ایگزیکٹو الحاج محمد صادق بٹ نے نور فاطمہ ہسپتال میں نئے ٹرانسفارمر کی تنصیب کیلئے28اگست2013ء کو مبلغ چھ لاکھ 50ہزار 45روپے کا ڈیمانڈ نوٹس نمبر248 /26-8-13جمع کرایا ہوا ہے،محکمہ واپڈشا اپنی روا یتی بے حسی کے باعث نور فاطمہ ہسپتال میں نئے ٹرانسفارمر کی تنصیب کیلئے لیت و لعل سے کام لے رہا ہے،ہسپتال کا کا م محض بجلی نہ ہونے کی وجہ سے لٹکا ہوا ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ڈنگہ :حاجی محمد یوسف کے صاحبزادے حاجی محمدیونس ڈھنڈالہ کے بھتیجے محمد ہارون یوسف شادی کے حسین بندھن میں بندھ گئے
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)حاجی محمد یوسف کے صاحبزادے حاجی محمدیونس ڈھنڈالہ کے بھتیجے محمد ہارون یوسف شادی کے حسین بندھن میں بندھ گئے ،ہارون یوسف کی بارات اور دعوت ولیمہ کی پروقار تقریب علاقہ کے معروف میرج ہال دین میرج ہال پر منعقد ہوئی جس میں سینکڑوں افراد نے شرک کی،حاجی محمد یونس ڈھنڈالہ،حاجی محمد یوسف ،حاجی غلام محمد،محمد وسیم،مسعود احمد مغل سمیت انکی فیملی کی سرکردہ شخصیات نے مہمانوں کا والہانہ اور پرتپاک استقبال کیا۔