ڈنگہ کی خبریں 29/5/2014

ڈنگہ :حکومت کا 1973ء سے بند بحری جہاز حج سروس اگلے سال بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے
ڈنگہ (محمد بلال احمد بٹ) حکومت کا 1973ء سے بند بحری جہاز حج سروس اگلے سال بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے، آئندہ سال سے بحری جہاز سروس شروع ہونے سے کم آمدنی والے افراد بھی حج کی سہولت حاصل کر سکیں گے ایران جانے والے زائرین کیلئے کراچی سے فیری سروس شروع کی جا رہی ہے،جبکہ ماہ جون سے تیز رفتار مال برداری کشتی سروس بھی شروع کی جا رہی ہے جس سے چوبیس گھنٹوں میں کھانا پینے کی اشیاء خلیجی ریاستوں تک پہنچائی جا سکیں گی آئندہ سال سے بحری جہاز کاحج کوٹہ مل جائے گا،اور ہوائی جہازکے سفر سے چالیس ہزار روپے کم کرایہ پر یہ سروس مہیا ہو گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ڈنگہ : واہ جی واہ دہی بھلے کی تحصیل بھر میں سب سے زیادہ سیلز بہترین ڈسپلے کے ساتھ ٹاپ پوزیشن ،ہنڈا70جیت لیا
ڈنگہ(محمدبلال احمد بٹ)عالمگیر شہرت کی حامل مقبول ترین مشروبات کی کمپنی کوکالا کھاریاں ریجن یو ٹی سی سیلز کینٹیسٹ ڈنگہ کے سپوت عارف مغل چیف ایگزیکٹو واہ جی واہ دہی بھلے تحصیل بھر میں سب سے زیادہ سیلز بہترین ڈسپلے کے ساتھ ٹاپ پوزیشن حاصل کر کے ہنڈا سی ڈی70موٹر سائیکل جیت لیا ،کوکا کولا کمپنی کے سید اقبال حیدر ترمذی طارق محمود محمد آصف ،چوہدری سجاد گجر،سہیل خالد رانا زاہد عمران،واہ جی واہ دہی بھلے اینڈ کولڈ سنٹر پر پہنچے تو محمد عارف مغل ،مرزا فارق زمان،سلیم عابد پیرزادہ،محمد سلیم عید محمد،میاں خرم،اعجاز احمد مغل،ساجد مغل،شکیل محمود،قیصر محمود،میاں اختر،ملک شیر اسماعیل،خان ذیشان نے ان کا والہانہ ڈھول کی تھاپ پر پرتپاک استقبال کیا انہیں پھولوں کے ہار پہنائے اور ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں،عاکوکا کولا کے سیلز آفیسر سید اقبال حیدر ترمذی طارق محمود ایم ڈی او مارکیٹنگ محمد توصیف کے او ایس ٹی،چوہدری سجاد گجر آئی ایس آئی ایس سہیل خالد پی ایس او،حاجی عبدالرزاق اینڈ کو کے حاجی ریاض احمد ،رانا زاہد عمران نے معزین شہر و عمائدین علاقہ مرزا فاروق زمان،سلیم عابد پیرزادہ،اعجاز احمد مغل،محمد سلیم ،میاں خرم علیز والے کے ہمراہ واہ جی واہ دہی بھلے کے چیف ایگزیکٹو کو شاندار پرفارمنس پر کوکا کولا کمپنی کی طرف سے ہنڈا سی ڈی70 زیر میٹر ماڈل2014ء کی چابی اور دستاویزات اپنے دست مبارک سے دی اور انہیں مبارکباد دی،وہ جی واہ دہی بھلے کے محمد عارف مغل اور انکی ٹیم کے مینجر شکیل محمود نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کوکاکولا کھاریاں ریجن کے یو ٹی سی سیلز کینٹ میں تحصیل بھر میںسب سے زیادہ کوکاکولا برانڈ کی سیلز وار بہترین ڈسپلے کے ساتھ کوکاکولا سنٹر ڈنگہ کمپنی کی طرف سے ہنڈا سی ڈی 70 موٹر سائیکل کے حقدار قرار پائے،جبکہ وقاص کولڈ کارنر کے مقصود احمد3500 واٹ کے بجلی کے جنریٹر حاصل کر کے دوسری پوزیشن حاصل اور بشیر پان شاپ نے ڈیڑھ لیٹر کے دس پیٹ حاصل کر کے تیسری پوزیشن حاصل کی ہے المکہ بریانی ہائوس اور مشتاق کولڈ کارنر امرہ کو بہترین کارکردگی پر تین تین پیٹ کوکا کولا دیئے گئے،طارق محمود سید اقبال حیدر ترمذی محمد توصیف حاجی ریاض احمد،چوہدری سجاد گجر،سہیل خالد نمائندگان آفیسر کوکا کولا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تمام سیاسی جماعت اور عوام میاں محمد نواز شریف،میاں محمد شہبازشریف کے ہاتھ مضبوط کریں ،چوہدری جعفر اقبال
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)پارلیمانی سیکرٹری وزارت دفاع چوہدری جعفر اقبال نے کہا ہے کہ تمام سیاسی جماعت اور عوام میاں محمد نواز شریف،میاں محمد شہبازشریف کے ہاتھ مضبوط کریں تاکہ وہ پوری یکسوئی کے ساتھ وطن عزیز کو اقوام عالم میں نمایاں مقام پر کھڑا کر سکیں،احتجاج کرنے پر احتجاجی سیاست ختم کر کے بطور اپوزیشن اپنا مثبت تعمیر کردار ادا کریں پاکستانیوں کے ہر دل عزیز محبوب راہنما وزیراعظم میاںنواز شریف ہی پاکستان کو مشکلات کے گرداب سے نکال سکتے ہیں،انہوں نے کہا کہ میاںمحمد نواز شریف ،میاں محمد شہباز شریف کی دانشمدانہ پالیسیز کے اثرات عنقریب نمبودار ہونا شروع ہوجائیں گے،جس سے عام آدمی کے مسائل و مشکلات حل کرنے میں کافی حد تک مدد ملے گی،ملک بھر کے عوام نے جس طرح میاں نواز شریف،میاں شہباز شریف اور مسلم لیگ ن پر اظہار اعتماد کیا ہے اسی بے لوث اور پرخلوص سچے جذبوں کے ساتھ میاں برادران ملک و قوم کی خدمت کیلئے شب و روز کام کر رہے ہیں
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بلا شبہ دورجدید میں میڈیا ایک طاقت ہے،چوہدری قمر زمان کائرہ
لالہ موسیٰ(محمد بلال احمد بٹ)پیپلز پارٹی کے مرکز ی سیکرٹری اطلاعاعت و سابق وفاقی وزیر قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ بلا شبہ دورجدید میں میڈیا ایک طاقت ہے ،فریم ورک کے اندر مثبت رول پلے اس کا بہتر استعمال ہوگا،انہوں نے کہا کہ اگر طاقت بے مہار ہو جائے گی توا س کے نقصانات ہونگے لیکن اگر طاقت کسی ریگولیٹری فریم ورک کے اندر ہو گی اس کا مثبت رول پلے کرے گی تو اس کا بہتر استعمال ہوگا، فوج ایک طاقت ہے لیکن ایک فریم ورک اور قانون کے دائرہ کار میں ہے جو ہر لحاظ سے بہتر ہے،طالبان بے مہار ہیں،میڈیا کو ڈسپلنڈ ہونا چاہیے اپنے قانون کے اندر رہوتے ہوئے کام کرنا چاہیے کسی چینلز کی بندش،انکی گاڑیاں اور اخبار جلانا اور انکے دفاتر کا گھیرائو کرنا مناسب نہیں، انہوں نے کہا کہ اگر جیو کے کسی غلط پروگرام سے مسلم امہ کا دل دکھا اور ان کی دل آزاری ہوئی اور جذبات کو ٹھیس پہنچی تو وہ جیو کی انتظامیہ اور وہ فنکارہ جنہوں نے اس پرکام کیا اگر وہ اللہ تعالیٰ اور اللہ تعالیٰ کی مخلوق سے معافی مانگتے ہیں تو میرا خیال ہے ہمیں معاف کرتے ہوئے یہ معاملہ ان پر اور انکے خدا پر چھوڑ دینا چاہیے یہی بہترین طریقہ ہو گا میاں نواز شریف کے دورے پر انہوں نے کہا کہ ہمسایوں سے بہتر تعلقات ہونے چاہیں بی جے پی اور پاکستانی حکومت کے معاملات حل کرنے میں ممد ثابت ہو سکتے ہیں
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ڈنگہ :اقراء اسلامک ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کھوڑی عالم کی تقریب گذشتہ روز ہوئی
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)پیر سید اصغر علی شاہ کی زیر رپرستی چوہدری محمد رفیع اطہر کی زیرصدارت سلائی کڑھائی بیوٹیشن آرٹ اینڈکرافٹ،ڈیزائنگ،پینٹنگ اور فلاور میکن و دیگر ہنر پرمشتمل ممتاز ماہر تعلیم چوہدری محمد آصف اور مدثر اقبال کی سرکردگی میں اقراء اسلامک ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کھوڑی عالم کی تقریب گذشتہ روز ہوئی مسز فریدہ عالم ڈپٹی ڈی ای او زنانہ کھاریاں مہمان خاص تھیں ماسٹر حاجی احمد خان سوسائٹی اقراء اسلامک اکیڈمی کے زیر اہتمام ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کی پروقار رنگا رنگ تقریب گذشتہ روزبروز بدھ بوقت دن گیارہ بجے چوک ماسٹر احمد خاں میں منعقد ہوئی،مماز ماہرین تعلیم سینئر ہیڈ ماٹر صاحبان چوہدری محمد رفیع اطہر،محمدیوسف ڈاکٹر فیض الرسول،چوہدری ندیم اجمل،محترمہ مسز فرید عالم صاحبہ ڈی ڈی ای او زنانہ کھاریاں،چوہدری بنارس علی نون،ندیم اجمل میاں محمد طیب،محترمہ نگہت سلطانہ محترمہ نازیہ شاہین سمیت معززین و عمائدین علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ڈنگہ :مرزا انور محمد مرحوم کے فرزند ارجمند مرزا محمد نعیم،مرزامحمد ندیم کے بھائی مرزا عبدالقدیر شادی کے حسین بندھن میں بندھ گئے
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)مرزا انور محمد مرحوم کے فرزند ارجمند مرزا محمد نعیم،مرزامحمد ندیم کے بھائی مرزا عبدالقدیر شادی کے حسین بندھن میں بندھ گئے انکی صاحبزادی معززین کی دعائوں کے سائے میں رخصت مرزامحمد انورمحمد مرحوم کے صاحبزادے مرزا عبدالقدیر کی دعوت ولیمہ اور صاحبزادی کی تقریب رخصتی میں میاں امجد محمود،چوہدری عثمان اسلم،چوہدری شاہد لطیف گجر،چوہدری محمد افضل امرہ،چوہدری محمد افضل بائو،حاجی ادریس احمد،ندیم اختر قادری،چوہدری رحمت خاں،حاجی غلام محمد عمران،رضوان پسوال،ڈاکٹر سجاد حسین،ڈاکٹر زاہد حسین،ضمیر احمد بٹ،سلیم عابد پیرزادہ سمیت سینکڑوں افراد نے شرکت کی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ڈنگہ : میاں شاہ نواز عالم انگلینڈ سے واپس لوٹ آئے
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)ممتاز قانون دان میاں جہانگیر عالم ایڈووکیٹ سابق جنرل سیکرٹری کھاریاں بار ،میاں توقیر عالم یو کے،میاں اویس عالم کے بھائیممتاز سماجی خدمت گار میاں محمدعالم آف بجاڑ الا کے فرزند ارجمند میاں شاہ نواز عالم انگلینڈ سے واپس لوٹ آئے،اسلام آباد ایئرپورٹ پر پرتپاک استقبال میاں شاہ نواز عالم کی وطن واپسی پر انکی بڑے بھائی میاں جہانگیر عالم ،دوست احباب عزیز و اقارب نے ان کا ایئرپورٹ پر پرتپاک استقبال کیا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ڈنگہ :نور فاطمہ ہسپتال کا افتتاح آج30مئی کو ہو گا
ڈنگہ(محمدبلال احمد بٹ)نور فاطمہ ہسپتال کی افتتاحی تقریب میں پیر سید محمد شاہ آف بھلوٹ شریف خصوصی طور پر شرکت فرمائیں گے،قرآن خوانی کے بعد علامہ طاہر رضا ،مولانا قاری اشتیاق احمد سیالوی خصوصی دعا فرمائیں گے،اس موقع پر بکروںکا صدقہ دیا جائے گا الحاج محمد صادق بٹ،الحاج محمد اعظم بٹ کی سرکردگی میں نور فاطمہ ہسپتال کا افتتاح آج30مئی کو ہو گا، الحاج محمد فاضل بٹ اپنے دست مبارک سے افتتاح کریں گے نور فاطمہ ہسپتال ڈنگہ میں یکم جون بروز اتوار کو ماہرمعالجین ڈاکٹر لیڈی ڈاکٹر مریضوں کا مفت چیک اپ کریں گے الحاج محمد صادق بٹ،الحاج محمد اعظم بٹ،حاجی محمد نعیم بت،حاجی سلیم بٹ اور انکی فیملی کی سرکردہ شخصیات مہمانوں کا استقبال کریں گے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ڈنگہ حاجی برادران کے زیر اہتمام نور فاطمہ ویلفیئر سوسائٹی ڈنگہ کی رجسٹریشن مکمل
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)حاجی برادران کے زیر اہتمام نور فاطمہ ویلفیئر سوسائٹی ڈنگہ کی رجسٹریشن مکمل الحاج محمد صادق بٹ صدر،محبوب عالم جنرل سیکرٹری منتخب شوشل ویلفیئر آفسر نے نور فاطمہ ہسپتال سوسائٹی ڈنگہ کی سوسائیٹیز رجسٹریشن ایکٹ کے تحت نمبریDated 24-5-2014 No DRJSC/GT/658 رجسٹریشن منظور کر لی ہے،رجسٹریشن کے مطابق الحاج محمد صادق بٹ صدر،الحاج محمد اعظم بٹ سینئر نائب صدر،محمد اکرم بٹ نائب صدر،محبوب عالم بٹ جنرل سیکرٹری،محمد عرفان بٹ جائنٹ سیکرٹری،محمد سلیم بٹ فنانس سیکرٹری ،محمد جنید بٹ سیکرٹری نشرواشاعت،محمد نعیم بٹ،محمد ارشد بٹ،شاہد محمود بٹ ممبران ہونگے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ڈنگہ :شدید گرمی میں بجلی کی لوڈشیڈنگ نے عوام کو ذہنی مریض بنا دیا ہے
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)شدید گرمی میں بجلی کی لوڈشیڈنگ نے عوام کو ذہنی مریض بنا دیا ہے،شہر اور علاقہ میں واپڈا کی طرف سے بجلی کی لوڈشیڈنگ سے شہری بالخصوص انٹر ،ایم اے کے امتحانات دینے والے طلبہ و طالبات کو امتحانی تیاری میں زہنی اذیت کا سامنا ہے عوامی سماجی تجارتی حلقوں نے اعلیٰ حکام سے بجلی کی لوڈشیڈنگ کم ترین اور رات کے اوقات میں تو بجلی کی لوڈشیڈنگ بالکل ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ شہری آرام کی نیند سو سکیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ڈنگہ :عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے جولائی میں پاکستان آنے کا اعلان کر دیا
ڈنگہ (محمد بلال احمد بٹ)عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے جولائی میں پاکستان آنے کا اعلان کر دیا،انہوں نے کہا کہ تمام شعبوں کے ماہرین کو ساتھ ملانے کیلئے نیشنل کونسل آف ڈیموکریٹک انفارمز کے قیام کا اعلان کر دیا،ملک میں دو ماہ میں انقلاب لانے کیلئے دو کروڑ نمازی تیار کر لئے جائیں گے،چار حلقوں کی دھاندلی کے خلاف ہیں65سالوں سے قوم کے ساتھ ہونے والی دھاندلی کے خلاف نکل رہے ہیں ،ملک بھر میں انقلابی تحریک کیلئے بیس ہزار ٹیمیں رابطہ عوام مہم شروع کرگے،کرپٹ نظام کے خاتمہ تک جدو جہد جاری رہے گی،انہوں نے پارٹی کے یوم تاسیس کے موقع پر ویڈیو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں انقلاب کے پہلے مہنے ہی میں عوام کو تبدیلی نظر آئے گی اور ملک میں انقلابی اقدامات کے نظام کا نفاذ کر دیا جائے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ڈنگہ : واقعہ معراج شریف کے حوالہ سے گذشتہ منگل اور پیر کی درمیانی رات کو شب معراج مصطفیۖ انتہائی مذہبی عقیدت و احترام سے منائی گئی
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)پاکستان سمیت دنیا بھر میں تاجدار ختم نبوت محمد مصطفیۖ کے واقعہ معراج شریف کے حوالہ سے گذشتہ منگل اور پیر کی درمیانی رات کو شب معراج مصطفیۖ انتہائی مذہبی عقیدت و احترام سے منائی گئی اس موقع پر ملک بھرکی تمام مساجد کو آلائشی محرابوں برقی قمقموں سے سجایا گیا اور چراغاں کی روایت کو برقرار رکھا تمام مکتبہ فکر کے علماء کرام نے مساجد واقعہ معراج مصطفیۖ شریف کے حوالہ سے ایمان افروز خطبات ارشا د فرمائے جبکہ اللہ کے پیارے بندوں نے ساری رات شکرانے کے نوافل ادا کے شہر کی تمام مساجد میں بالخصوص جامع مسجد گلزار مدینہ میںدعوت اسلامی کے زیر اہتمام واقعہ معراج شریف کے حوالہ سے خصوصی پروگرام کا انعقادکیا گیا۔
ڈنگہ :انجمن صدائے مدینہ کے زیر اہتمام ماہانہ درس قرآن و حدیث29مئی کو بعد از نماز مغرب مسجد گلزار میں مدینہ میں ہو ا
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)قاری محمد یعقوب نقشبندی،وسیم چشتی،رجب علی چشتی،اعجاز احمد مغل،قاری محمد اشرف نقشبندی اور تنظیم کے دیگر عہدیداران و اراکین کی سرکردگی میں انجمن صدائے مدینہ کے زیر اہتمام ماہانہ درس قرآن و حدیث29مئی کو بعد از نماز مغرب مسجد گلزار میں مدینہ میں ہو ا علامہ صاحبزادہ غلام بشیر نقشبندی نے ایمان افروز خطاب فرمایا29 مئی کے ماہانہ درس قرآن و حدیث کے موقع پر شرکاء کو نبی کریمۖ کی ہجرت کے موقع پر غار ثور جاتے ہوئے پتھر پر آپۖ نے قدم مبارک رکھے ان تبرکات مقدسہ کی شرکاء کو خصوصی زیارت کرائی گئی،ماہانہ محفل کے اختتام پر شرکائے تقریب میں سے بذریعہ قرعہ اندازی 12خوش نصیب افراد کو کشف الحجوب سمیت دیگر دینی کتب بطور تحفہ دی گئیں
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ایٹمی دھماکوں کی سولہ ویں سالگرہ یوم تکبیر 28مئی کو قومی جوش و جذبہ کے ساتھ منایاگیا
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)ایٹمی دھماکوں کی سولہ ویں سالگرہ یوم تکبیر 28مئی کو قومی جوش و جذبہ کے ساتھ منایا گیا،ملک بھر میں مسلم لیگ ن کے زیر اہتمام یوم تکبیر کی خصوصی تقریبات منعقد ہوئیں جس میں پاکستان کو ناقابل تسخیر بناتے ہوئے دنیا کا ساتواں اور اسلامی دنیاکا پہلا ایٹمی ملک بنانے پر میاں محمد نواز شریف کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا گیااور اس موقع پر کیک کاٹے گئے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ڈنگہ شب معراج پر بھی بجلی بند،اللہ کے پیارے بندوں کو عبادات میں شدید دشواری کا سامنا
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)شب معراج پر بھی بجلی بند،اللہ کے پیارے بندوں کو عبادات میں شدید دشواری کا سامنا،ڈنگہ شہر اور گردونواح کے علاقہ میں شب معراج النبیۖ کے موقع پر بھی بجلی کی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری رہا،جس سے شہریوں کی عبادات میں خلیل پڑا،شعب معراج شریف کے موقع پر بجلی کی بندش پر شہریوں نے احتجاج کیا اور اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ شب معراج شریف کے موقع پر بجلی بند کرنے والوں کے خلاف کاروائی کی جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تھانہ سٹی لالہ موسیٰ میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈائو
لالہ موسیٰ(محمد بلال احمد بٹ)تھانہ سٹی لالہ موسیٰ میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈائون کرتے ہوئے ناجائز اسلحہ کے خلاف پانچ مقدمات درج کر کے پانچ عدد ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا،منشیات و جواء کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے منشیات کے دس اور جواء کا ایک مقدمہ درج کر کے تین ملزمان کو پابند سلاسل کیا اشتہاریوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ماہ مئی میں گیارہ اشتہاری گرفتاتر کر کے جیل بھجوائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کیپٹن ڈاکٹر سید علی شیرام کو میجر کے عہدے پر ترقی ملنے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں،نذر سجاد حسین و دیگر
لالہ موسیٰ (محمد بلال احمد بٹ) ماہر تعلیم سابق پرنسپل سید محمد شعیب شاہ کو انکے صاحبزادے کیپٹن ڈاکٹر سید علی شیرام کو میجر کے عہدے پر ترقی ملنے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ وہ اپنی ملک و قوم کیلئے اپنی خدمات احسن انداز میں انجام دیتے رہیں گے ۔ یہ بات ممتاز سماجی شخصیات نذر سجاد حسین ، احمد رضا ، طارق ماجرا ، چوہدری زمان کلیوال سیداں نے اپنے تہنیتی بیان میں کہی ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں میجر سید علی شیرام اور انکے بھائیوں شہریار سید اور سید علی عمار شاہ پر فخر ہے جو اپنے والد کا نام روشن کرتے ہوئے عوامی و سماجی خدمات میں پیش پیش ہیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

لالہ موسیٰ تھانہ سٹی پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈائون ۔ خرم عرف خرما ڈکیت گینگ گرفتار ۔
لالہ موسیٰ (محمدبلال احمد بٹ ) لالہ موسیٰ تھانہ سٹی پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈائون ۔ خرم عرف خرما ڈکیت گینگ گرفتار ۔ تفصیل کے مطابق ڈی پی او گجرات رائے اعجاز احمد کی ہدایات پر ڈی ایس پی لالہ موسیٰ سرکل عثمان چوہدری کی زیر نگرانی ایس ایچ او سٹی لالہ موسیٰ انسپکٹر عامر ملک نے اپنی ٹیم کے ہمراہ لالہ موسیٰ میں دن دیہاڑے ڈکیتیاں کرنے والے گینگ کے ممبران کو گرفتار کر لیا ۔ یہ ڈکیت گینگ کے ممبران لالہ موسیٰ کے شہریوں کیلئے پریشانی کا باعث بنے ہوئے تھے ۔ گرفتار ملزمان میں وسیم سعید ولد محمد سعید قوم آرائیں سکنہ گلی نمبر 4اقبال نگر فیصل آباد اور لیاقت علی ولد محمد نواز قوم راجپوت سکنہ چک لالہ بالترتیب مقدمات نمبر 148بجرم 392ت پ اور 167بجرم392 میں ملوث تھے ۔ جن کو فیصل آاد اور پسرور میں ریڈ کر کے گرفتار کیا گیا ہے ۔ یاد رہے کہ لیاقت سکنہ چک لالہ پنجاب بھر میں مشہور گینگ ریاضا کٹا کا ممبر ہے اور محمد ریاض سربراہ گینگ کا سگا بھائی ہے ۔ بالا ملزمان کی گرفتاری سے ان مقدمات میں مال مسروقہ و اسلحہ کی برآمدگی ہوئی جس میں 1عدد موبائل فون ، ایک عدد موٹر سائیکل ، نقدی 24ہزار روپے ، 2عدد پسٹل 30بور بر آمد کیا گیا۔ ان ملزمان کی گرفتاری سٹی لالہ موسیٰ تھانہ کی بہترین کاکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔ جس پر ڈی پی او پنجاب رائے اعجاز احمد نے DSPو SHO لالہ موسیٰ اور انکی ٹیم کو تعریفی اسناد اور نقد انعام دینے کا اعلان کیا ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

نوازش علی شیخ ایڈووکیٹ نے سیالکوٹ میں ہونے والے تحریک انصاف کے اجلاس میںخصوصی شرکت کی
لالہ موسیٰ(محمد بلال احمد بٹ )پاکستان تحریک انصاف ضلع گجرات کے راہنما ممبر صوبائی کونسل پنجاب نوازش علی شیخ ایڈووکیٹ نے سیالکوٹ میں ہونے والے تحریک انصاف کے اجلاس میںخصوصی شرکت کی ۔ سیالکوٹ جلسہ عام کی تیاریوں کے حوالے
سے پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی اور ضلعی راہنمائوں کا اجلاس ہلٹن میرج ہال سیالکوٹ میں منعقد ہوا۔اجلاس کی صدارت پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی صدر اعجاز احمد چوہدری نے کی۔ضلع گجرات سے ممبر صوبائی کونسل پنجاب نوازش علی شیخ ایڈووکیٹ نے شرکت کی اجلاس میں 07جون کو سیالکوٹ میں ہونے والے پاکستان تحریک انصاف کے جلسہ عام کی تیاریوں اور انتظامات کا جائزہ لیا گیا اور تمام پروگرام کو ختمی شکل دی گئی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ن لیگ کے ایم پی ایز بد اخلاقی اور بد تہذیبی کی مثال بن چکے ہیں،پی ٹی آئی لالہ موسیٰ
لالہ موسیٰ(محمد بلال احمد بٹ ) ن لیگ کے ایم پی ایز بد اخلاقی اور بد تہذیبی کی مثال بن چکے ہیں۔پی ٹی آئی لالہ موسیٰ۔پنجاب اسمبلی میں پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی آصف محمود کو پی ایم ایل (ن) کی رکن اسمبلی کا تھپڑ مارنا انتہائی شرمناک ہے۔پاکستان تحریک انصاف پنجاب اسمبلی میں حقیقی اپوزیشن کا کردار ادا کر رہی ہے جو کہ پنجاب کے حکمرانوں کوناگوارگزرتا ہے ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف لالہ موسیٰ کے راہنمائوں،،سہیل نواز خان،طاہر رفیق بٹ،حاجی چوہدری رفیق احمد دھامہ،غلام عباس بھٹہ،چوہدری اصغر علی اکبر،چوہدری محمد احسن،سید حسن رضا شاہ گیلانی،محمد شفیق مرزا،،سید ندیم عباس شاہ،خان الحق،مبشر بٹ،فرقان جاوید،محمد شعیب مغل ،امجد نوید شیخ اور دیگر نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے دو کامیاب جلسوں نے ن لیگ کے ایم پی ایز کو بد حواس کر دیا ہے اور گالی گلوچ، غنڈہ گردی کرنا اور ہرروز بازاری زبان استعمال کرنا (ن) لیگ کے حواریوں کا وطیرہ بن چکا ہے اور (ن) لیگ کے حواری ہر روز ڈاکٹر ز، رکن اسمبلی اور عوام کی تذلیل کرتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف اسمبلی کے اندر اور باہر پاکستانی عوام کے حقوق کی آواز بلند کر رہی ہے ۔تحریک انصاف پنجاب کی قیادت جرات مندی سے پنجاب کے نااہل حکمرانوں کو قوم کے سامنے بے نقاب کر رہی ہے۔شہباز شریف واقعہ میں ملوث ارکان کے خلاف کارروائی کریں اور ن لیگ کے ایم پی ایز کواسمبلی کے اندر اور باہر اخلاقیات اور معاشرتی آداب کا درس دیں۔

Dinga News Picture

Dinga News Picture