ڈنگہ (محمد بلال احمد بٹ ) ڈنگہ شہر بھر میں رات کے اوقات میں روڈ لائٹس بند ، اندرونِ شہر نصب روڈ اینڈ سٹریٹ لائٹس صرف نمائش تک محدود ، اکثر اوقات رات کو چلائی ہی نہیں جاتی، لائٹس بند رہنے سے حادثات رونما ہونے لگے ، تفصیلات کے مطابق اندرونِ شہر ٹی ایم اے کی طرف سے لاکھوں روپے مالیت کے نصب روڈ اینڈ سٹریٹ لائٹس صرف نمائش تک محدود ، رات کے وقت اکثر روڈ ، گلیاں لائٹ بند رہنے سے ڈرائیونگ کے دوران یا سڑک عبور کرتے راہگیر اندھیرے کے باعث نظر نہ آنے سے حادثات کا سبب بن رہے ہیں ، شہریوں سمیت عوامی ، سماجی حلقوں نے انتظامیہ سے رات کے اوقات میں لائٹس روشن کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔