ڈنگہ کی خبریں 15.08.2013

ڈنگہ :صدر مسلم لیگ ن ہالینڈ چوہدری وحید اکرم20اگست کو چوہدری رضوان کوثر دھامہ کی دعوت پر ناروے کا دورہ کریں گے
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)معروف زمیندار، چیئرمین پاک نیدر لینڈ فرینڈشپ ایسوسی ایشن،صدر مسلم لیگ ن ہالینڈ چوہدری وحید اکرم آف ہالینڈ 20اگست کو چوہدری رضوان کوثر دھامہ آف ناروے کی دعوت پر ناروے کا دورہ کریں گے اور جشن آزادی کی تقریب میں شرکت کی ۔یاد رہے کہ اس تقریب کے مہمان خصوصی سینیٹر و سینئر نائب صدر مسلم لیگ ن پنجاب چوہدری جعفر اقبال آف چیلیانوالہ ہیں ان کے علاوہ اس تقریب میں چوہدری جعفر اقبال ایم این اے، چوہدری ذکاء اشرف، چوہدری اعجاز پیارا بھی شرکت کریں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے ہر شہری کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا،میاں طارق محمود ایم پی اے
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)ایم پی اے حلقہ پی پی113میاں طارق محمود نے اپنے بیان میں کہاہے کہ ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے ہر شہری کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ملک کو اس وقت مختلف مسائل اور چیلنجز کا سامنا ہے۔ہم متحد ہو کر ان چیلنجز سے نمٹیں گے اور پاکستان کو ایک مضبوط اور خوشحال ملک بنائیں گے۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میںکہا کہ خونیں انقلاب دستک دے رہا ہے اصلاح نہ کی تو صفحہ ہستی سے مٹ جائیں گے، انہوں نے کہا کہ زندہ قومیں اپنے آزادی کے دن بڑے جوش و جذبے سے مناتی ہیں گفتگو کے آخر میں انہوں نے قائد اعظم محمد علی جناح اور علامہ محمد اقبال کی پاکستان حاصل کرنے کے لئے کی گئی کاوشوں کی تعریف کی اور انہیں خراج تحسین پیش کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
صدر پی ٹی آئی یو سی ڈنگہ1ملک بابر اعوان ایم ڈی النور کلاتھ ہائوس کی والدہ محترمہ انتقال کر گئیں
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ) صدر پی ٹی آئی یو سی ڈنگہ1ملک بابر اعوان ایم ڈی النور کلاتھ ہائوس کی والدہ محترمہ انتقال کر گئیں،ان کا نماز جنازہ سکندر شاہ قبرستان میں ادا کیا گیا جس میں سینکڑوں افراد کے علاوہ کے ضلع بھر سے تحریک انصاف کے کاکارکنوں اور عہدیداروں نے شرکت کی اور مرحومہ کے ایصال ثواب کے لئے دعائے مغفرت کی اور ملک بابر اعوان سے ان کی والدہ کی وفات پر اظہار رنج و الم کیا۔ نماز جنازہ میں شرکت کرنے والوں میںچوہدری ارشد منج،مرزا محبوب اکرم جرال،چوہدری شرافت حسین ایڈووکیٹ، میاں مبین حیات آف کولیاں حسین، عدنان افضل، گلزار بھٹو و دیگر شامل ہیں مرحومہ کا ختم قل صبح9:00بجے ان کی رہائش گاہ محلہ مغل پورہ ڈنگہ میں ادا کیا جائے گا۔ اہم سیاسی سماجی فلاحی شخصیات کی شرکت متوقع ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :چوہدری ارشد منج کا ملک بابر اعوان کی والدہ محترمہ کی وفات پر اظہار رنج و الم
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)سینئر راہنما تحریک انصاف ڈنگہ چوہدری ارشد منج کاصدر پی ٹی یویوسی ڈنگہ1ملک بابر عوان کی والدہ محترمہ کے انتقال پر اظہار رنج و الم،انہوں نے ملک بابر اعوان سے ان کی والدہ کی وفات پر تعزیت کی اور اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ میں غم کی ان گھڑیوں میں ملک بابر اعوان کے ساتھ ہوں اور دعا کرتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے اور لواحقین کو صبروجمیل عطا فرمائے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :مسلم لیگ ن علاقہ میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھادے گی،عمران بھٹی سینئر راہنما مسلم لیگ ن
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)سینئر راہنما مسلم لیگ ن ڈنگہ عمران بھٹی نے اپنے بیان میں کہا کہ مسلم لیگ ن بلدیاتی انتخابات میں بھر پور حصہ لے گی، اور عام انتخابات کی طرح اس بار بھی کلین سوئپ کرے گی، انہوں نے کہا کہ ہم اپنے حلقہ میں بھر پور محنت کریں گے اور اگر کوئی بھی کوتاہی باقی ہے تو اس کو بھی ختم کردیا جائے گا،ہم اپنے قائد ین میاں نواز شریف اور خادم اعلی میاںشہباز شریف کے نقشے قدم پر چل کر اپنے علاقہ کے عوام کی خدمت کر سکتے ہیں،اور عوام کے اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچائیں گے، ہم عوام کو ہمیشہ ساتھ لیکر چلے ہیں اور ساتھ لیکر چلیں گے، انہوں نے کہا کہ علاقہ میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھا دیں گے،ہم نے کبھی بھی باتوں سے عوام کے دل میں جگہ نہیں بنائی،بلکہ عوام کے مسائل کے ہمیشہ اپنا مسلہ سمجھ کر عوام کی خدمت کرتے ہیں،اور کرتے رہیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : پاک بھارت سرحدی کشیدگی کسی ملک کے مفاد میں نہیں،چوہدری وحید اکرم آف ہالینڈ
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ))صدر مسلم لیگ ن ہالینڈ،معروف زمیندار،چیئر مین پاک نیدر لینڈ فرینڈ شپ ایسوسی ایشن چوہدری وحید اکرم آف ہالینڈ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاک بھارت سرحدی کشیدگی کسی ملک کے مفاد میں نہیں ، چند نادیدہ قوتیں سرحدی کشیدگی پیدا کر کے مذاکرات کے ماحول کو سبوتاژ کر کے اپنے عزائم کی تکمیل کر رہی ہیں، بھارت کو معاہدے کا پاس رکھتے ہوئے ایسے گھنائونے ارادے ختم کر دے، کیونکہ ہم پاکستانی ہیں، اور بھارت کی ایک نہ چلنے دیں گئے انہوں نے کہا کہ اگر بھارت اپنے ہتھکنڈوں سے باز نہ آیا تو اینٹ کا جواب پتھر سے دیں گئے، کیا عالمی اداروں اور اقوام متحدہ نے اپنی آنکھیں بند کی ہوئی ہیں، کیا ان کو یہ نظر نہیں آرہا، کہ بھارتی فوج کس طرح سرحدی پاس داریوں کی کیسے خلاف ورزیاں کر رہا ہے، اگر بھارت نہ روکا تو مجبوراہم بھی کسی سے کم نہیں، اور نہ ہی ہم نے کوئی چوڑیاں نہیں پہن رکھی،ہم بھی اپنے ملک کی خاطر اپنی جان کی قربانی دینے سے انکار نہیں کریں گئے،اور نہ ہی پیچھے ہٹیں گے کیونکہ یہ ملک ہمارے بزرگوں نے قربانیاں دیکر حاصل کیا ہے،ہم اس کی حفاظت کرنا جانتے ہیں، انہوں نے کہا کہ بھارت کشمیریوں پر بھی ظلم بند کرے، ہم کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہیں۔