ڈنگہ کی خبریں 25.08.2013

ڈنگہ :انشاء اﷲ میاں برادران ملک پاکستان کے ڈوبتے جہاز کو سطح ترقی پر لاکر پوری دنیا میں اعلیٰ مقام دلائیں گے،میاں طارق محمود ایم پی اے
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)ایم پی اے میاں طارق محمود نے اپنے بیان میں کہا کہ حالیہ سیلاب کی تباہ کاریوں سے نمٹنے کیلئے میاں برادران نے حکومتی مشنری کو حرکت میں لاکر صدقہ جاریہ کا کام کیا ہے انہوں نے کہا ہے کہ سیلاب متاثرین کی بحالی حکومت کی اولین ترجیح ہے اور متاثرین کو ریلیف دینے کے لئے پنجاب حکومت تمام ضروری اقدامات کررہی ہے۔ اس مشکل گھڑی میں تمام پاکستانیوں کو سیلاب متاثرین کی مدد کرنی چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ حالیہ سیلاب کی تباہ کاریوں سے نمٹنے کیلئے میاں برادران نے حکومتی مشنری کو حرکت میں لاکر صدقہ جاریہ کا کام کیا ہے اس کے علاوہ کارکن بھی سیلاب زدہ علاقوں میں متاثرین کی بحالی کیلئے کام کررہے ہیں۔ انشاء اﷲ میاں برادران ملک پاکستان کے ڈوبتے جہاز کو سطح ترقی پر لاکر پوری دنیا میں اعلیٰ مقام دلائیں گے۔ سیلاب زدگان کی آباد کاری اور متاثرین کی فلاح و بہبود کے کام اپنے عروج پر ہیں۔ موجودہ حالات میں بھی میاں شہباز شریف جس طرح سیلاب متاثرین کی بحالی کے لئے دن رات کوششیں کررہے ہیں وہ قابل تعریف ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :لاہور میں PTI کے پرامن احتجاج پر پولیس گردی، تشدد اور گرفتاریوں نے ثابت کر دیا ہے کہ موجودہ حکمرانوں میں ضیاء الحق کی روح زندہ ہے، چوہدری شرافت حسین ایڈووکیٹ
ڈنگہ ( محمد بلال احمد بٹ ) سابق امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 113 چوہدری شرافت حسین ایڈووکیٹ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پر امن احتجاج کا حق دینا جمہوری اور مہذب حکمرانوں کا شیوہ ہوتا ہے۔ لاہور میں PTI کے پرامن احتجاج پر پولیس گردی، تشدد اور گرفتاریوں نے ثابت کر دیا ہے کہ موجودہ حکمرانوں میں ضیاء الحق کی روح زندہ ہے۔ اس افسوسناک اور ظالمانہ واقع کی پرزور اور شدید مذمت کرتے ہیں اور ہمارا مطالبہ ہے کہ تمام PTI کے گروتار کارکنوں اور عہدیداروں کو فی الفور رہا کیا جائے موجودہ حکمران ضیاء الحق کا بگل بچہ امروں ڈکیٹروں کی پیداوار ہیں۔ ان سے کسی جمہوری رویہ کی امید درست نہیں ہے۔ PTI کے کارکنوں کے صبر کا امتحان نہ لیا جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ:غلام عباس جیل میں ہارٹ اٹیک ہونے کی وجہ سے جاں بحق ہو گیا ،نماز جنازہ ادا کر دی گئی
ڈنگہ ( محمد بلال احمد بٹ )گذشتہ روز ڈنگہ کے نواحی گائوں امرہ خورد میں اپنی بیوی کو چھریوں کے پے در پے وار کر کے قتل کرنے والا سکول ٹیچر غلام عباس جیل میں ہارٹ اٹیک ہونے کی وجہ سے جاں بحق ہو گیا۔ ماں کے بعد سات ماہ کے معصوم بچے اور دوسال کی معصوم بچی کے سر سے باپ کا سایہ بھی اٹھ گیا ہے نماز جنازہ کے وقت بے یارومدد گار معصوم بچوں کو دیکھ کر ہر آنکھ اشک بار ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق عید الفطر کے دوسرے روز امرہ کے رہائشی پرائمری سکول ٹیچر غلام عباس نے معمولی تلخ کلامی پر اپنی بیوی کو چھریوں کے پے در پے وار کر کے قتل کر دیا ۔ اور ازخود پولیس کے حوالے ہو گیا۔ بتایا گیا ہے کہ غلام عباس نفسیاتی مریض تھا اور اس سے قبل اس بیماری کی وجہ سے ان کی تین شادیاں ناکام ہو چکی تھیں۔ پولیس ریمانڈ اور دیگر قانونی کاروائی کے بعد چند روز قبل ان کو گجرات جیل منتقل کیا گیا۔ جہاں پر گزشتہ روز اچانک ہارٹ اٹیک کی وجہ سے جاں بحق ہو گیا جسے پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا ء کے حوالے کر دیا گیا جہاں پر گزشتہ روز ان کے آبائی گائوں میں نماز جنازہ ادا کردی گئی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :ہمارا کھاریاں 97کے زیر اہتمام ہونے والا میگا فیسٹول گذشتہ روز آئیڈیل میرج ہال میںمنعقد ہوا
ڈنگہ ( محمد بلال احمد بٹ ) ہمارا کھاریاں 97کے زیر اہتمام ہونے والا میگا فیسٹول گذشتہ روز آئیڈیل میرج ہال میںمنعقد ہوا اس میگا فیسٹیول کے مہمانان خصوصی DCO گجرات ،DPO گجرات ، DSPکھاریاں AC کھاریاں تھے جبکہ دیگر مہمانانِ اعزاز میں چوہدری جعفر اقبال ایم این اے، چوہدری اعجاز احمد رنیاں اور چوہدری اخلاق احمد رنیاں تھے اس میگا فیسٹیول میں ایف ایم 97کے چمکتے دمکتے ستارے آصف شبیر، ایم ایس رحمن، اختر وزیر، سید قرار عباس، اسامہ اعجاز، نعمان صدیق، کلیم ضیاء، چاچا سام، ڈی جے علی، جہانزیب ضیاء، آر جے عاطف، راجہ محفوظ احمد، نجم الحسن، ذوق احمد، عابد منیر ، رضوان بشیر، راشد محمود، آر جے مومنہ شیزہ، مہوش خان، اقصیٰ چوہان، بشریٰ مصطفی، آر جے مائرہ، فوزیہ سجاد، مہک چوہدری، آر جے مسکان سمیت FM97کے فنکار اپنے فن کا مظاہرہ کے علاوہ معروف فنکار PTV کے گلوکار پنجابی منڈا حمزہ اکبر، طفیل احمد گجرات نے بھی اپنے فن کا مظاہرہ کیا، اس فیسٹیول میں ڈنگہ، کھاریاں، لالہ موسیٰ، گلیانہ، منڈی بہائوالدین سمیت دیگر علاقوں سے سینکڑوں افراد شرکت کریں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ کے مصروف ترین چوک میلاد چوک کا ٹرانسفارمر گزشتہ 3 روز سے خراب ، دکانداروں اور اہلیان علاقہ کو شدید مشکلات کا سامنا
ڈنگہ (محمد بلال احمد بٹ ) ڈنگہ کے مصروف ترین چوک میلاد چوک کا ٹرانسفارمر گزشتہ 2 روز سے خراب، دکانداروں اور اہلیان علاقہ کو شدید مشکلات کا سامنا ،محکمہ واپڈا نے بے حسی کی چادر تان لی، تاحال محکمہ واپڈا کی طرف سے ٹرانسفارمر کی درستگی نہیں کی گئی جس کی وجہ سے ڈنگہ کا یہ مصروف ترین کاروباری مرکز مکمل تاریکی میں ڈوب گیا ہے۔ تاجر برادری اور اہلیان علاقہ کا واپڈا کی اس بے حسی پر شدید احتجاج، ارباب اختیار سے نوٹس لے کر فی الفوردرستگی کی استدعا ، تفصیلات کے مطابق ڈنگہ کے مصروف ترین چوک میلاد چوک کا ٹرانسفارمر گزشتہ 2 روز سے خراب، دکانداروں اور اہلیان علاقہ کو شدید مشکلات کا سامنا ،محکمہ واپڈا نے بے حسی کی چادر تان لی، تاحال محکمہ واپڈا کی طرف سے ٹرانسفارمر کی درستگی نہیں کی گئی جس کی وجہ سے ڈنگہ کا یہ مصروف ترین کاروباری مرکز مکمل تاریکی میں ڈوب گیا ہے ۔ تاجر برادری اور اہلیان علاقہ کا واپڈا کی اس بے حسی پر شدید احتجاج، ارباب اختیار سے نوٹس لے کر فی الفوردرستگی کی استدعا کی ہے ۔واضح رہے کے اس مصروف ترین کاروباری مرکز میں سینکڑوں دکانیں اور متعدد محلہ جات کے علاوہ کئی بینک بھی واقع ہیں جہاں پر ڈنگہ اور گردنواح کے ہزاروں افراد روزانہ اپنے کام کاج کے سلسلہ میں آتے ہیں۔