دیپالپور: گھریلو جھگڑے پر شوہر نے بیوی اور 2 بچوں کو قتل کر دیا

Murder

Murder

دیپالیور (جیوڈیسک) فخر ٹاؤن میں سنگدل شخص نے گھریلو جھگڑے پر بیوی اور دو بچوں سے زندگی چھین لی۔ ملزم اکرم کی کوثر نامی خاتون سے چھ ماہ قبل شادی ہوئی۔

مقتولہ کے پہلے شوہر سے دو بچے بھی تھے۔ آج صبح ملزم اکرم نے بیوی کوثر اور اسکے دو بچوں، سات سال کے وقاص اور پانچ سال کی ثمینہ کو تیز دھار آلے سے قتل کر دیا اور فرار ہو گیا۔ پولیس کے مطابق ملزم نشے کا عادی ہے اور میاں بیوی کے درمیان گھر میں اکثر جھگڑا رہتا تھا۔

دوسری جانب پشاور کے علاقے ریگی میں چار افراد کی بوری بند لاشیں ملی ہیں۔ مقامی لوگوں نے لاشیں دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی، جس نے موقع پر پہنچ کر لاشیں قبضے میں لے لیں۔ پولیس کے مطابق قتل کی اصل وجہ ابھی تک سامنے نہیں آ سکی، تاہم تفتش جاری ہے۔