دیپالپور : پسند کی شادی کرنے پر لڑکی والوں کی فائرنگ سے 6 افراد قتل

Dipalpur

Dipalpur

دیپالپور (جیوڈیسک) میں پسند کی شادی کرنے کی پاداش میں لڑکی والوں نے فائرنگ کر کے دو بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے چھ افراد کو قتل کر دیا۔ پانچ سال قبل طاہر سرور نے حجرہ شاہ مقیم کے علاقہ لالے والا میں شوکت علی کی بیٹی شہناز بی بی سے پسندکی شادی کر لی تھی جس کا لڑکی کے گھر والوں کو بہت رنج تھا۔

گزشتہ رات انھوں نے زاہد سرور کے گھر میں داخل ہو کراندھا دھند فائرنگ کر دی جس سے 22 سالہ زاہد سرور، 25 سالہ طاہر سرور، اس کی بیوی 22 سالہ شہناز بی بی، 8 ماہ کا عدنان طاہر، دو سالہ عریش طاہر اور طاہر سرور کے گھر آیا مہمان کزن 15 سالہ حمزہ نواز جاں بحق ہو گئے۔ پولیس نے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔