دیپالپور (جیوڈسیک) دیپالپور میں ڈکیتی کے دوران ڈاکوں نے پندرہ سالہ لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنایا اور تشدد کر کے مالک مکان اور اس کے کمسن بیٹے کو زخمی کر دیا۔ واقعے کے خلاف اہل علاقہ سراپا احتجاج بن گئے ۔
یہ افسوس ناک واقعہ دیپالپور کے نواحی علاقے بولیوال میں پیش آیا جہاں یاسین بلوچ کے گھر ڈاکو داخل ہوئے، انہوں نے یاسین بلوچ اور اس کے کم سن بیٹے کو تشدد کا نشانہ بنایا اور لاکھوں روپے کا سامان لوٹ لیا۔ ڈاکوں نے گھر میں موجود پندرہ سالہ لڑکی کو بھی اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔ واقعے کے خلاف اہل علاقہ نے احتجاج کیا اور وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف سے فوری ایکشن لینے کا مطالبہ کیا۔