سفارتی عملے کی گرفتاری کا تنازع، وائٹ ہاؤس اور کیری سرگرم

John Kerry

John Kerry

امریکا (جیوڈیسک) بھارت اور امریکا کے درمیان سفارتی عملے کی رکن کی گرفتاری کے تنازعے کے حل کے لئے وائٹ ہاؤس اور وزیر خارجہ جان کیری بھی میدان میں آ گئے۔ نیو یارک میں بھارتی نائب قونصل جنرل دیویانی كھوبرا گاڑے کی گرفتاری پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

امریکی وزیر خارجہ کیری نے بھارت کے قومی سلامتی کے مشیر شیو شنکر مینن سے فون پر بات چیت کی۔ انہوں نے کہا بھارتی سفارت کارکی گرفتاری اور جامہ تلاشی پر انکے ساتھ ہمدری ہے۔ انہوں نے کہا انہیں اس واقعے پر بھارتی عوام کے رد عمل کا علم ہے لیکن امید ہے کہ اس ناخوشگوار واقعے سے دونوں ملکوں کے باہمی تعلقات متاثرنہیں ہوں گے۔

دوسری جانب ترجمان وائٹ ہاؤس جے کارنی نے میڈیا بریفنگ کے دوران کہا کہ اس واقعے کے رد عمل سے یہ نتیجہ نہیں نکالا جا سکتا کہ دونوں ملکوں کے تعلقات مضبوط نہیں۔