اسلام آباد (جیوڈیسک) وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ برطانیہ میں سفارتکاروں پر الزامات ان کی بیویوں نے برطانیہ میں پناہ لینے کے لئے عائد کیے۔
لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن میں کام کرنے والے سفارتکاروں پر زیادتی اور بچوں کے اغوا کا الزام عائد کیا گیا تھا، ہائی کمیشن آف پاکستان ان الزامات کی تحقیقات کر رہا ہے۔ اسلام آباد میں دفتر خارجہ کی ترجمان تسنیم اسلم کا کہنا ہے کہ زیادتی کیس میں دونوں خواتین برطانیہ میں مستقل رہائش کی خواہش مند تھیں، تاہم ان کے شوہروں نے اسے مسترد کر دیا، جس کے بعد یہ الزامات عائد کیے گئے۔
ایک بیان میں تسنیم اسلم کا کہنا تھا کہ یہ معاملہ گھریلو جھگڑے کا ہے۔ خاتون بچوں کو اپنے ساتھ رکھنے کے مطالبے کو مسترد کیے جانے پر شوہر پر اغوا کا الزام بھی لگایا گیا۔ فارن اینڈ کامن ویلتھ آفس نے پاکستان سے سفارتکاوں کے استثنیٰ سے متعلق پوچھا، سفارتی استثنیٰ کے تحت میزبان ملک سفارتی عملے سے پوچھ گچھ روک دیتا ہے۔