دیر (جیوڈیسک) اپنے اغوا کا ڈرامہ رچا کر بھائی سے رقم بٹورنے کا منصوبہ بنانے والا دیر کا رہائشی انسداد دہشت گردی پولیس کے ہتھے چڑھ گیا۔
دیر کے علاقے شرینگل کا رہائشی انعام اللہ 4 اکتوبر 2014 سے لاپتہ تھا۔ گذشتہ روز اس نے اپنے بھائی عبیداللہ کو فون کرکے بتایا کہ وہ اغواکاروں کے پاس ہے۔ انہوں نے رہائی کے بدلے دس لاکھ روپے تاوان کا مطالبہ کیا ہے۔
انعام کے بھائی نے رقم دینے کے بجائے پولیس میں رپورٹ کردی۔ محکمہ انسداد دہشت گردی نے بورڈ بازار کے ہوٹل پر چھاپہ مار کر چھ ماہ سے لاپتہ انعام اللہ کا گرفتار کرلیا۔ملزم انعام اللہ نے بھائی سے رقم بٹورنے کامنصوبہ بنانے کا اعتراف جرم کرلیا ہے۔