براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری میں 72.5 فیصد کا اضافہ

State Bank Of Pakistan

State Bank Of Pakistan

رواں مالی سال کے پہلے گیارہ ماہ (جولائی تا مئی ) کے دوران گذشتہ سال کے مقابلہ میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری میں72.5 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، اسٹیٹ بینک کی رپورٹ کے مطابق جولائی 2012 تا مئی 2013 کے دوران ملک میں 1.318 ارب ڈالر کی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کی گئی، گذشتہ دو سال کے دوران تیل اور گیس کی تلاش، خوراک اور مالیاتی شعبوں میں کی جانے والی نمایاں سرمایہ کاری ہے۔

رپورٹ کے مطابق مئی 2013 کے دوران 465.3 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی گئی جبکہ گذشتہ مالی سال کے ماہ مئی میں 106.2 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی گئی تھی، اقتصادی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ آئندہ چند ماہ کے دوران توانائی بحران کے خاتمہ سے ملک میں کی جانے والی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کی شرح میں نمایاں اضافہ متوقع ہے کیونکہ بین الاقوامی سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے میں گہری دلچسپی کا اظہار کر رہے ہیں۔