ہدایتکار کی جانب سے بالی وڈ سٹار عالیہ بھٹ کیلئے بیش قیمت تحفہ

Alia Bhatt

Alia Bhatt

ممبئی (جیوڈیسک) بالی وڈ کی چمکتی دنیا کے ابھرتے تارے کی جاندار اداکاری ہدایتکاروں کو بھا گئی ، ساجد ناڈیاڈوالا نے عالیہ بھٹ کو بیش قیمت کرسٹل آئٹم تحفے میں دے ڈالا۔

شوخ چنچل حسینہ عالیہ بھٹ کی فلم ہائی وے کامیاب ہوئی اور ٹو سٹیٹس نے بھی پچاس کروڑ کا بزنس کر لیا۔ اداکارہ دو کامیاب فلمیں دینے کے بعد ہدایتکاروں کی فیورٹ بن گئیں۔ پولینڈ میں کک کی شوٹنگ میں مصروف ہدایتکار ساجد ناڈیاڈوالا نے عالیہ کے لیے قیمتی کرسٹل آئٹم خریدا۔ بالی وڈ ذرائع کے مطابق معروف ہدایتکار اپنی نئی فلم میں عالیہ کو کاسٹ کرنے کے خواہشمند ہیں۔