ڈائریکٹر ایف آئی اے شاہد حیات کا ڈاکٹر عاصم سے تعلق سے انکار
Posted on March 1, 2016 By Majid Khan اہم ترین, لاہور, مقامی خبریں
Shahid Hayat
لاہور (جیوڈیسک) ڈائریکٹر ایف آئی اے شاہد حیات نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا چند ہفتوں سے مجھ پر اور ایف آئی اے پر کیچڑ اچھالا جا رہا ہے۔
کسی کے ذاتی ملازم نہیں قانون کے نوکر ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا ڈاکٹر عاصم سے تعلق ہے نہ کسی کا بروکر رہا ہوں۔ میرا کسی قسم کا کوئی بھی بزنس نہیں ہے۔
میرے یا ایف آئی اے کے دیگر افسروں کے خلاف نیب یا کسی اور ادارے میں کارروائی نہیں چل رہی۔ اہم کیسوں کی وجہ سے میڈیا ٹرائل کیا جا رہا ہے۔
شاہد حیات نے کہا کچھ لوگ کہتےہیں میرے خلاف ریفرنس فائل ہونا چاہئے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com