ناظم اعلیٰ اسلامی جمعیت طلبہ کشمیر کے دورے پر روانہ
Posted on July 26, 2013 By Noman Webmaster لاہور
لاہور (25 جولائی 2013) ناظم اعلیٰ اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان محمد زبیر صفدر آزاد کشمیر کے پانچ روزہ دورے پر میر پور پہنچ گئے ہیں، جہاں انہوں نے میرپور یونیورسٹی اور دیگر سرکاری و نجی تعلیمی اداروں کے طلبہ کے اجتماعات سے خطاب کیا۔
انہوں نے اپنے خطاب میں پنجاب اور آزاد کشمیر کے بورڈز میں میڑک کا امتحان پاس کرنے والے طلبہ کو مبارک باد دی اور کہا کہ طلبہ ملک کی ترقی کے ضامن ہیں ترقی اور خوشحالی کے لئے تعلیم پر توجہ دیں اور ریاست کے مفید شہری بنیں۔
انہوں نے چڑھوئی میں افطار ڈنر میں بھی شرکت کی آج ناظم اعلیٰ کوٹلی میں احباب ڈنر اور طلبہ پروگرامات سے خطاب کریں گے۔ اس کے علاوہ راولاکوٹ، باغ، دھیر کوٹ اور مظفرآباد میں افطار ڈنر اور دروس قرآن پروگرامات سے خطاب کریں گے۔