ناظم اسلامی جمعیت طلبہ صوبہ پنجاب حسن جاوید نے کہا ہے کہ تعلیم محض ڈگریاں نوکریاں حاصل کرنے کا نام نہیں ہے
Posted on October 5, 2013 By Geo Urdu اسلام آباد
اسلام آباد : ناظم اسلامی جمعیت طلبہ صوبہ پنجاب حسن جاوید نے کہا ہے کہ تعلیم محض ڈگریاں، نوکریاں حاصل کرنے کا نام نہیں ہے بلکہ اس کا بنیادی مقصد انسان کو اعلی اقدار، اچھائی اور برائی میں تمیز اور مقصدیت سے بھر پور زندگی سے روشناس کرانا ہے تاکہ ایک مثالی اسلامی فلاحی اور اصلاحی معا شرے کا قیا م ممکن ہو سکے ا ور یہ کام اساتذہ کرام کی رہنمائی اور قیادت سے ہی ممکن ہے۔
ان خیالات کا اظہار انھوں نے ہفتہ تکریم اساتذہ کے حوالے سے اساتذہ کرام کے اعزاز میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر نا ظم اسلامی جمعیت طلبہ اسلام آباد عبدالصمد، سیکرٹری اطلاعا ت راجہ ارسلان احمد بھی موجود تھے۔ ان کا کہنا تھا کے قوموں کو با وقار بنانے میں اسا تذہ کرام کا کردار انتہائی اہم ہے۔
اور مثالی اور اصلاحی معاشرے کی تشکیل اساتذہ کرام کے بغیر ممکن نہیں۔ اساتذہ کرام کو جذبے اور مشن کے ساتھ نوجوانوں کو تعلیم کی افادیت، اہمیت اور حرمت سے آگاہ کرنا ہو گا۔ نوجوانوں میں فکری، تربیتی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے میں کردار ادا کرنا ہو گا۔ ان کا مزید کہنا تھا اساتذہ کرام کا احترام ہمارا قومی، مذہبی اور اخلاقی فریضہ ہے۔ جن معاشروں میں اساتذہ کرام کا احترام نہیں ہوتا وہاں ترقی نہیں ہو سکتی