ناظم اسلامی جمعیت طلبہ لاہور نے کہا ہے کہ شام اور مصر میں جاری ظلم و ستم کے خلاف امت مسلمہ کو یک جان ہونے کی ضرورت ہے
Posted on August 31, 2013 By Noman Webmaster لاہور
لاہور ) (31-08-2013 ناظم اسلامی جمعیت طلبہ لاہور نے کہا ہے کہ شام اور مصر میںجاری ظلم و ستم کے خلاف امت مسلمہ کو یک جان ہونے کی ضرورت ہے امریکہ اور اسکا حواری اسرائیل شام میں بشارالاسد اور مصر میں جنرل سیسی کے ذریعے معصوم بچوں کا خون بہارہا ہے امریکہ کی جانب سے کروائے جانے والے اس انسانیت سوز ظلم کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔
انہوں نے کہا کہ نام نہاد آزاد میڈیا، اقوام متحدہ ،عالمی برادری اور پاکستانی حکومت کی حکومت کی زبانیں کیوں بند ہیں انہیںشام اورمصر میں جاری یہ دہشت گردی نظر کیوں نہیں آتی،جن معصوم بچوں اور عورتوں کو زندہ جلا دیا گیا انکا جرم کیا تھا آج ہر مسلمان کی آنکھ اشک بار ہے لیکن ہمارے حکمرانوں نے جس بے حسی کا مظاہرہ کیا ہے وہ ناقابل برداشت ہے۔
مدثر احمد شاہ نے کہا کہ آج عالم اسلام کے خلاف سازشیں عروج پر ہیں لیکن ہم دشمنان اسلام کو بتا دینا چاہتے ہیں کہ یہ غیور نوجوان عالم اسلام کی جانب کسی کو میلی آنکھ سے نہیں دیکھنے دیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ اور اسکے حواری اسرائیل کی اس بدمعاشی پر عالمی اداروں کے کان پر جوں تک نہیں رینگی وہ ادارے جو عالمی امن کا ڈھنڈورا پیٹتے نہیں تھکتے۔
آج انکی زبانیں بند ہیں اور ہمارا آزاد میڈیا جو امن کی آشا کے راگ الاپتے نہیں تھکتا آج اسے شام میں معصوم بچوں کا بہتا لہو نظر نہیں آتا۔ ناظم لاہور نے مزید کہا کہ نواز حکومت ترکی کی طرح اپنا مثبت کردار ادا کرے۔