ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ کے ممتاز فلم ساز اور ڈائرکٹر کرن جوہر فلم ممبئی ویل وٹ میں ولن کا کردار ادا کریں گے۔ہنستے مسکراتے اور چٹکلے چھوڑتے کرن جوہر کو ہدایت کاری ، فلم سازی اور میزبانی کے میدان میں تو سب ہی جانتے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ کرن فلموں ہلکے پھلکے کردار بھی کر چکے ہیں۔
مگر اب شائقین کرن جوہر کو ایک چیلنجنگ کردار میں دیکھنے کے لییتیار ہو جائی۔ نرم خو اور خوش مزاج کرن جوہر فلم ممبئی ویل وٹ میں ولن کے روپ میں نظر آئیں گے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ تفریح سے بھرپور فلمیں بنانے والے کرن ولن کے کردار میں کیا جوہر دکھاتے ہیں۔