کراچی (اسٹاف رپورٹر)تعلیمی معیار کو بہتر بنا نے کے لئے اساتذہ کو تحفظ فراہم کیا جائے، ڈائریکٹر آف اسکول ایجوکیشن عبدالواہاب عباسی پر قاتلانہ حملے کی پر زور مذمت کرتے ہوئے دہشت گردوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے ان خیالات کا اظہار آصف گورنمنٹ بوائز سیکنڈری اسکول ملیر کالابورڈ کے پرنسپل آصف عزیز اور اساتذہ نے عبدالواہاب عباسی پر تشدد اور زدکوب کئے جانے کے خلاف بازو پر سیاہ پٹی باندھ کر احتجاج کرتے ہوئے کیا
اساتذہ نے مطالبہ کیا کہ تعلیم کے فروغ میں سرگرداں اساتذہ کرام کو تحفظ فراہم کیا جائے اور اساتذہ کو دہشت گردی کا نشانہ بنا نے والوں کو گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچا یا جائے احتجاجی مظاہرے میں حافظ فرید ،سید راشد علی اور دیگر اساتذہ بھی موجود تھے۔