کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان سولنگی اتحاد کے سینئر و بزرگ رہنما امیر سولنگی نے سردار اکرم سولنگی ‘ سردار شبیر سولنگی ‘ سردار راحیل سولنگی ‘ سردار خادم حسین سولنگی ‘ ایڈاکیٹ کرم اللہ سولنگی ‘ ایڈوکیٹ اقبال سولنگی و دیگر کے ہمراہ میڈیا کانفرنس کے دوران چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس انور ظہیر جمالی کو جرا تمندانہ وحقیقت پسندانہ اظہار پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ چیف جسٹس نے برحق کہا ہے کہ قومی وسائل پر چند مخصوص طبقات نے قبضہ کرکے عوام کو دو وقت کی روٹی سے بھی محروم کررکھا ہے اور صرف 5 فیصد لوگ 95 فیصد لوگوں کی آمدنی پر قابض ہوکر 98 فیصد لوگوں کو زبوں حالی سے دوچار کئے ہوئے ہیں۔
اسی لئے چند گندی مچھلیوں کی وجہ سے پورا تالاب گندہ ہونے کے مصداق یہ ملک اللہ کی رحمت اور ایمان کی دولت سے محروم ہوچکا ہے اور جب تک عوام ووٹ کے ذریعے ان گندی مچھلیوں سے نجات حاصل نہیں کریں گے حالات میں بہتری و اصلاح ممکن نہیں ہوگی۔