ڈرٹی پکچر میں کام سے انکار زندگی کی بڑی غلطی تھی : کنگنا

Kangna

Kangna

ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت کا کہنا ہے کہ ڈرٹی پکچر میں کام کرنے سے انکار انکی زندگی کی سب سے بڑی غلطی تھی۔ ایک تقریب میں ذرایع سے گفتگو کرتے ہوئے کنگنا نے کہا کہ وہ کوشش کریں گی کہ آئندہ اپنے کیرئیر میں کوئی غلطی نہ کریں۔

فلم ڈرٹی پکچر کے پروڈیوسر نے مرکزی کردار کے لئے کنگنا سے رابطہ کیا تھا لیکن انکے انکار کے بعد یہ کردار ودیا بالن کو دیا گیا اور اس فلم نے ودیا کو سپر اسٹار بنا دیا۔ کنگنا نے کہا فلم کی مقبولیت کے بعد انہیں احساس ہوا کہ ان سے کتنی بڑی غلطی سرزد ہو چکی ہے۔