نیو یارک (جیوڈیسک) 1980 میں بننے والی فلم “The Empire Strikes Back” میں مصنوعی بازو استعمال کیا گیا تھا۔ اسی فلم سے متاثر ہو کر ایک ایسا مصنوعی بازو تیار کیا گیا ہے جو کہ ناصرف قدرتی بازو سے مشابہت رکھتا ہے۔
بلکہ قدرتی بازو کی طرح کام سر انجام دینے کا بھی اہل ہے۔ اس بازو کا بننا معذور لوگوں کے لیے خوشخبری کا باعث ہے۔ کیونکہ اب معذور لوگ اس مصنوعی اعضاء کے لگانے سے عام انسانوں کی طرح ہاتھ کے استعمال سے کھانا کھا سکے گئے۔ روز مرہ استعمال کی اشیاء بھی اٹھا سکے گے اور بغیر کسی محتاجی کہ روز مرہ کے کام بھی سر انجام دے سکے گے۔