جوہانسبرگ (جیوڈیسک) جنوبی افریقہ کے معذور ایتھلیٹ آسکر پیسٹوریس پر عائد قتل کیس کی سماعت 19 اگست تک ملتوی ہو گئی۔ جنوبی افریقی معذور ایتھلیٹ آسکر پیسٹوریس کو اپنی گرل فرینڈ کے قتل کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔
جس کے بعد انہیں واضح ثبوت نہ ملنے کے باعث ضمانت پر رہا کر دیا گیا تھا۔ اسی کیس کی سماعت میں پیسٹوریس پریٹوریا مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش ہوئے ۔ وکلا کے دلائل سننے کے بعد مجسٹریٹ نے سماعت کو 19 اگست تک ملتوی کر دیا۔