فیصل آباد: مسلم لیگ ضیاء کے ضلعی نائب صدر شہباز علی گلزار انصاری نے کہا ہے کہ معذور بچے ہمارے معاشرہ کا اہم حصہ ہیں یہ ٹیلنٹ،حوصلہ اورہمت میں کسی سے کم نہیں اگر ان کی تعلیم وتربیت پر بھرپورتوجہ دی جائے تو یہ ملک وقوم کا نام روشن کرسکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ معذورافراد کی تعلیم وتربیت ایک صبرآزماء کام ہے اور ان کے اساتذہ مبارکباد کے مستحق ہیں جویہ کٹھن ذمہ داریاںسر انجام دے رہے ہیں اسپیشل اداروں میں زیرتعلیم بچوں کی تعلیم وتربیت کے ساتھ ساتھ ان کی صحت کا بھی خیال رکھا جائے اور ان سے محبت وشفقت سے پیش آیاجائے معذوربچے نہایت معصوم اورہماری خصوصی توجہ کے مستحق ہیں۔۔
خصوصی افراد نے دنیا کے ہر شعبے میں اپنا لوہا منوایا اور اپنی صلاحیتوں سے یہ ثابت کر دیا اگران کے ساتھ ان کے ساتھ تعاون کیا جائے تو یہ عام لوگوں کی طرح اپنی زندگی گزار سکتے ہیں ۔ آج کا دن منانے کا مقصد بھی یہی ہے کہ ہم رنگ، نسل اور ذات سے بالاتر ہو کر یہ عہد کریں کہ خصوصی افراد کی بحالی میں اپنا بھر پور کردار ادا کریں۔