بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) معذور افراد کو تعلیم یافتہ اور ہنر مند بنانے والے لوگوں اور انکے ساتھ تعاون کرنیوالے مخیر حضرات عظیم ہیں جو دنیا اور آخرت میں کامیاب ہونگے ان خیالات کا اظہار امیدوار اسمبلی حلقہ ایل سات بھمبر راجہ محمد امتیاز خان، اسسٹنٹ کمشنر ڈڈیا ل چو ہد ری محمد ایو ب نے بھمبر میں معذور افراد کیلئے قائم ہو نیوا لے مہتا ب دستکا ری سکو ل کی افتتاحی تقر یب سے خطا ب کر تے ہو ئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ معذور افراد اللہ تعالیٰ کی نعمت ہیں اور ہمارے لئے امتحان ہیں جہاں اللہ تعالیٰ نے ان افراد کو کسی ایک صلاحیت سے محرو م کیا ہے تو وہاں ان کو دیگر کئی صلا حتیں دے رکھی ہیں یہ ہما ری سب کی ذمہ داری ہے کہ ان معذور افراد کی تعلیم وتر بیت کر کے اور انکو ہنر مند بنا کر معاشر ے کا مفید اور کا ر آمد شہر ی بنا ئیں تا کہ یہ افراد دو سروں کیلئے بو جھ بننے کے بجا ئے اور دوسروں کے آگے ہا تھ پھیلا نے کے بجائے خود اپنے پائو ں پر کھڑ ے ہو ں اور اپنے لئے خود روزگا ر کما سکیں انہوں نے کہا کہ معذور افراد کو تعلیم وتر بیت دینے اور انکو ہنر مند بنا نے والے سما جی ادا رے لا ئق تحسین ہیں جبکہ ان ا دا روں کو چلا نے وا لے افراد اور انکے ساتھ تعاون کر نے والے مخیر حضرا ت بڑ ے عظیم ہیں۔
یہی لو گ دنیا اور آخر ت میں کا میا ب ہو نگے مخیر حضرات دل کھو ل کر ان ادا روں کیسا تھ تعاون کر یں را جہ محمد امتیا ر خا ن نے مہتاب دستکا ری سکو ل کیلئے50ہزار رو پے کا جبکہ اسسٹنٹ کمشنر ڈڈیا ل نے 20ہزا ر روپے ،5عدد سلا ئی مشین دینے کا اعلا ن کیا افتتاحی تقر یب سے ڈھیر ی وٹاں ویلفیئر فاونڈیشن کے سر پر ست اعلیٰ چو ہدری خا لد حسین ایڈووکیٹ ،سما جی را ہنما را جہ مسعود اسلم ،محتر مہ فر خند ہ،چو ہدر ی شبیر احمد ،چوہد ری منیر حسین نے بھی خطا ب کیا جبکہ تقر یب کے آخر میں را جہ امتیا ز احمد خا ن ،چو ہدر ی محمد ایو ب نے فیتہ کا ٹ کر مہتا ب دستکا ری سکو ل کا افتتاح کیا۔۔