لاہور : معزور افراد ہمارے معاشرے کا اہم حصہ ہیں انہیں ملکی سہولیات سے فائدہ اٹھانے کاپورا حق حاصل ہونا چاہیے حکومت پنجاب آسان سفری سہولیات مہیا کرنے کے لیے جہاں دن رات مصروف ہے وہاں انہیں معزور افراد کو بھی ان سفری سہولیات سے استفادہ اٹھانے کا موقع فراہم کرنا چاہیے۔
ان خیالات کا اظہار آل پاکستان ڈس ایبلڈ سوسائٹی کے چیئرمین میاں جمیل احمد نے کیا انہوں نے کہا کہ معزور افراد کی میٹرو ٹرین تک آسان رسائی کے لیے وزیر اعلی پنجاب کو ایک درخواست بھی دی گئی ہے جس میں التجا کی گئی ہے کہ جس طرح میٹرو بس پر رسائی کے لیے معزور افراد کو تر جیحی نہیں دی گئی اب میٹرو ٹرین میں انہیں آسان سفری سہولیات فراہم کرنا حکومت کی اہم ذمہ داری ہے۔
درخواست میں یہ مواقف اختیار کیا گیا ہے کہ ہر میٹرو اسٹیشن پر لفٹ کی دستایابی کے ساتھ ٹرین کے ایک دروزے پر رمپ کی سہولت میسر ہونی چاہیے تاکہ وہیل چیئر استعمال کرنے والے افراد بھی میٹرو ٹرین میں سفر کرسکیں پوری دنیا میں جہاں جہاں میٹرو ٹرین کی سہولت میسر ہے وہاں معزور افراد کے سفر کے لیے مناسب انتطامات کیے گئے ہیں ہم امید کرتے ہیں کہ حکومت پنجاب بھی معزور افراد کے لیے میٹرو ٹرین تک آسان رسائی کے لیے مناسب انتظام کرے گی۔