کروڑ لعل عیسن ( نامہ نگار ) قصور میں بچوں کے جنسی زیادتی کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ عوامی عدالت لگا کر سر عام سزا دی جائے۔ ان خیالات کا اظہار صدر انجمن تاجران طارق محمود پہاڑ نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ قصور کا واقعہ انتہائی دلدوز ہے۔ جس میں دنیا بھر کے انسانوں کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ کم عمر بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی اور ان کی ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنے والے درندے کسی طرح بھی انسان کہلانے کے حقدار نہیں۔ ایسے بھیڑیوں کو جوڈیشنل کمشن کی بجائے عوام کی عدالت میں سر عام پھانسی دی جائے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کروڑ لعل عیسن ( نامہ نگار) انسانیت کی خدمت کا مشن لے کر سیاست کے میدان میں اترا ہوں۔ حوصلہ بڑھانے والوں کا شکریہ۔ خدمت کا سلسلہ جاری رہے گا۔ قصور میں بچوں کے ساتھ جنسی تشدد کرنے والوں کو سخت سے سخت سزا دی جائے۔ ان خیالات کا اظہار ایم پی اے حاجی عبدالمجید خان نیازی نے گزشتہ روز پی ٹی آئی آفس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے یا۔ انہوں نے کہا کہ سیلاب متاثرین کے نقصانات دیکھ کر دل خون کے آنسو روتا ہے۔ لیکن افسوس کہ حکومتی نمائندگان نے سیلاب متاثرین کیلئے خاطر خواہ اقدامات نہیں کیئے۔ لیکن اللہ تعالیٰ نے مجھے توفیق دی کہ میں نے اپنی بسات کے مطابق متاثرین کی خدمت کیا اور بند کو مضبوط کروایا جس سے ہزاروں لوگ محفوظ ہوگئے۔ انشاء اللہ خدمت کا سلسلہ جاری رہے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ واقعہ قصور انتہائی افسوس ناک ہے۔ حکومت واقعہ کو دوسرا رنگ دے کر ختم کرنے چاہتی ہے۔ لیکن پاکستان کے میڈیا نے تمام حقائق سے پرداہ اٹھا کر حکومتی عظائم خاک میں ملا دیئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ واقعہ قصور کے تمام درندہ صفت ملزمان کو سخت سے سخت سزا دی جائے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کروڑ لعل عیسن ( نامہ نگار) وارڈ نمبر 12 میں دوستوں کے مشورے سے الیکشن لڑوں گا۔ گزشتہ کئی سال سے لوگوں کی خدمت کر رہا ہوں۔ کامیاب ہو کر خدمت کا سلسلہ جاری رکھوں گا۔ ان خیالات کا اظہار نائب صدر و امیدوار کونسلر وارڈ نمبر 12 مخدوم انتظار حسین قریشی نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ چند روز میں دوستوں کا اکھٹا کر کے مشاورت کرونگا۔ وارڈ نمبر 12 کی بھنڈ برادری ، قریشی برادری ، ماچھی برادری ، ملانہ ، سواگ ، جکھڑ برادری کے لوگ میرے ساتھ ہیں۔ انشاء اللہ ان کی مشاورت سے الیکشن میں حصہ لونگا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔