شیخو پورہ (ڈاکٹر ایم ایچ بابر سے) پاکستان پیپلز پارٹی کے مر کز ی راہنما اور شیخوپورہ کی ہر دلعزیز سیاسی اور سماجی شخصیت افتخار علی بھٹی نے صحافیوں سے گفتگو کر تے ہو ے کہا کہ جہانگیر بدر پیپلز پارٹی کا سرمایہ تھے جمہوریت کے لیئے ان کی گرانقدرخدمات ناقابل فراموش ہیں وہ محتر مہ بی بی شہیدسپاہی اور بھٹو شہید کے جیالے تھے ان کے جانے سے ایک خلا پید ا ہو گیا ہے جو میر ے خیا ل میں کبھی پر نہیں ہو سکتا وہ ایک ایسی شخصیت تھے کہ جن کی جتنی تعر یف کی جا ے کم ہے انہو ں نے نہ صرف پارٹی کے لیے بلکہ پاکستا ن کے لیے بہت کچھ کیا ان کی خد ما ت صد یو ں یاد رکھی جا ئیں گی ہم پر ور دگا ر سے ان کی بخشش کے لیے دعا گو ہیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
شیخو پورہ (ڈاکٹر ایم ایچ بابر سے) مسلم لیگ (ن )کے نو منتخب کو نسلر امجد سعید بلو چ اور سٹی نا ئب صدر چو ہدری نواز جٹ نے مشتر کہ بیان میں کہا کہ کامیابی خدا نے مسلم لیگ کی قسمت میں لکھ دی ہے اور یہ اسی چیز کا تسلسل ہے کہ مسلم لیگ کو ہی کا میا بیا ں مل رہی ہیں اور مخالفین پر ہو کا عا لم ہے اور جس طر ح شیخو پورہ میں سٹی ایم این اے میا ں جاوید لطیف نے ترقیاتی نے کا م کروائے ہیں تا ریخ اسکی مثا ل پیش نہیں کر سکتی ۔مسلم لیگ (ن) کی کامیابیوں سے واضح ہو گیا ہو کہ پاکستان میں عوام کی اصل نمائیندہ جماعت صرف اور صرف پاکستان مسلم لیگ (ن) ہی ہے ۔ اورعنقریب عوام دیکھے گی کہ سپر یم کورٹ سے تحر یک انصا ف کو منہ کی کھانی پڑھے گی کا میا بی مسلم لیگ کا ہی مقدر ٹھہرے گی۔