کراچی (اسٹاف رپورٹر) پیس ایمبیسڈر ویلفیئر آرگنائزیشن کے زیر اہتمام سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ حکومت سندھ اور 61 ونگ عبداللہ شاہ غازی رینجرز سندھ کے اشتراک سے کراچی کے مضافاتی علاقوں میں صحت کی بنیادی سہولتوں کی فراہمی پر مامور شعبہ طب کی شخصیات جن میں فیلڈ میں کام انجام دینے والے پولیو ورکرز، ڈاکٹر، ڈسپنسرز، نرسنگ اسٹاف اور ہومیو ڈاکٹرز کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد نیشنل میوزیم کراچی میں ہوا جس میں صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر شمیم ممتاز نے مضافاتی علاقوں میں اپنی جان کی پرواہ کئے بغیر عوام کو صحت کی بنیادی سہولتیں فراہم کرنے والی شخصیات کو ایوارڈ سے نوازا ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر شمیم ممتاز نے کہا کہ سندھ حکومت عوام کو بنیادی سہولت کی فراہمی کے لئے کراچی سمیت سندھ کے گائوں اور دیہاتوں میں عملی اقدامات کررہی ہے عوام کو سستی اور معیاری طبی سہولت کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے۔
وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی خصوصی ہدایت پر سندھ کے تمام علاقوں میں طبی مراکز کو فعال بنا یا جارہا ہے تاکہ عوام کو فوری اور سستی طبی سہولت کی فراہم کی جاسکے انہوں نے صحت کی بنیادی سہولیات کی فراہمی پر مامور شخصیات کی خدمات کو سراہنے اور انہیں ایوارڈز سے نوازنے پر سفیر امن پاکستان اورنگزیب سلطان کی کاوشوں کی تعریف کرت ہوئے کہاکہ ایسے اقدامات نہ صرف قابل تعریف ہیں بلکہ قابل تقلید بھی انہوں نے سماجی تنظیموں سے کہاکہ وہ ایسی کاوشوں کے ذریعے معاشرے میں سدار اور عوام کی بہتر خدمت کا فریضہ انجام دے سکتے ہیں تقریب سے سکینڈ ان ونگ کمانڈر 61ونگ عبداللہ شاہ غازی رینجرز سندھ عنایت اللہ درانی ،ایس ایس پی ویسٹ پیر محمد شاہ ،پیپلز پارٹی کے رہنماء فرید انصاری ،ایڈیشنل سیکریٹری ہیلتھ ڈاکٹر خالد حسین شیخ ،ایڈیشنل سیکریٹری رافعیہ حلیم ،ایس پی پولیس شہلا قریشی ،سفیر امن پاکستان اورنگزیب سلطان اور دیگر نے بھی خطاب کیا تقریب سے اپنے خطاب سکینڈ ان ونگ کمانڈر عنایت اللہ درانی نے کہاکہ عوام کو طبی سہولیات کی فراہمی پر مامور افراد معاشرے کے بہتری شہری اور اللہ کے نیک بندے ہیں سماجی تنظیموں کی طرح حکومتی سطح پر بھی ایسے افراد کی خدمات کو سراہا جانا چاہیئے ،ایس ایس پی ویسٹ پیر محمد شاہ نے سفیر امن پاکستان اورنگزیب سلطان کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیا اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے رہنماء فرید انصاری نے کہاکہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ ملک کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کے لئے کام کیا ہے ہم معاشرے کی خدمت کا فریضہ انجام دینے والوں کو نہ صرف خراج تحسین پیش کرتے ہیں بلکہ ان کی ہر سطح پر پذیرائی کرتے ہیں انہوں نے اعلان کیا کہ آئندہ سندھ سطح پر ایسے تقریبات کا انعقاد کیا جائیگا۔
تقریب میں مہمان خصوصی صوبائی وزیر شمیم ممتاز نے 2سو سے زائد پولیو ورکرز ،ڈسپنسرز ،ڈاکٹر ز اور نرسنگ اسٹاف کو اعزازی سرٹیفکٹ پیش کی جبکہ ممتاز نعت خواں مہر النسائ، فوزیہ خادم ،وحیدہ ذیشان ،صحافت میں شہزاد بٹ ،با بو بھائی اور ڈاکٹر زیب ،ایڈیشنل سیکریٹری ہیلتھ ڈاکٹر خالد حسین شیخ ،ایڈیشنل سیکریٹری رافعیہ حلیم ،ایس ایس پی ویسٹ پیر محمد شاہ ،ایس پی شہلا قریشی ،عنایت اللہ درانی ،عنایت اللہ درانی اور پولیو کے حوالے سے پاکستان کے انچارج مسٹر اولیو ،ڈاکٹر محمد زادہ ،ڈاکٹر مسکین شاہ کو خصوصی ایورڈ دیا گیا۔
جاری کردہ:۔ سیکریٹری اطلاعات ،پیس ایمبیسڈر ویلفیئر آرگنائزیشن