بیماری آپ سے رہے دور مگر کیسے

Stomach

Stomach

تحریر : رشید احمد نعیم
صحت کی ابتدا معدہ سے ہے۔ اس لیے معدہ کو درست حالت میں رکھیں، کھانے میں اعتدال سے کام لیں، پیٹ تمام بیماریوں کا سر چشمہ ہے پیٹ کا 3\4 حصہ پر کریں تو صحت مند رہیں گے، جسم کی راحت غذا کی کمی میں ہے ٭ دل ایک مشین ہے جو سارے جسم کو چاک و چوبند رکھتا ہے دل کے باعث خون گردش کرتا ہے کبھی بھی دل کے تنگ مزاج نہ ہوں جو لوگ تنگ مزاج ہوتے ہیں ذرا ذرا سی بات پر غصہ کر لیتے ہیں اور دل کو رنج پہنچاتے ہیں وہ کبھی صحت مند نہیں ہوتے ٭ لباس کا خاص خیال رکھیں، زیادہ تنگ اور موٹا لباس جسم کی بافتوں اور جلد کے لیے مضر ہے پولیسٹر کی بجاے سوتی لباس کو ترجیح دیں۔

قمیض یا واسکٹ کا گلا کھلا رکھیں تاکہ گردن آسانی سے حرکت کر سکے اور سانس لینے میں آسانی رہے٭جوتے کا انتخاب بھی صحت مند رہنے سے ہے ہمیشہ چمڑے کا جوتا استعمال کریںچمڑے کا جوتا ہر موسم اورہر مزاج کے لیے مفید ہے کیونکہ چمڑے کی یہ خاصیت ہے کہ یہ گرمی میں ٹھنڈا ہوتا ہے اور سردی میں گرم رہتا ہے٭پانی ہمیشہ ابال کر اور ٹھنڈا کر کے استعمال کریں بھاری پانی کی کثافتیں جسم کے اعضاء میں سختی پیدا کرتی ہیں بھاری پانی پتھری کا باعث بنتا ہے تازہ اور صاف پانی استعمال کریں کئی بیماریوں سے محفوظ رہیں گے٭سر اور گردن کو گرمی اور سردی سے محفوظ رکھیں کیونکہ حرام مغز موسم کے تغیر کو برداشت نہیں کر سکتا سردی لگنے یا لو لگنے سے اپنے آپ کو بچائیں٭تازہ اور کھلی ہوا میں زیادہ وقت گزاریں تازہ ہوا میں سیر کریں جس قدر ممکن ہو آکسیجن جسم کے اندر داخل کریں ۔لمبے سانس لیں۔سردی میں بھی رات کو کھڑکی کا ایک پٹ کھلا رکھیں تاکہ ہوا اندر آتی رہے۔

 Healthy Lifes

Healthy Lifes

صفائی کو اپنا شعاراور اصول بنائیں جسم کی صفائی ،لباس کی صفائی اور گھر کی صفائی پر توجہ دیں۔ غسل باقاعدگی سے کریں غسل صحت ہے۔٭غم اور غصہ سے بچیں اس سے دل اور دماغ کو صدمہ پہنچتا ہے اور دماغ کی بناوٹ کے ریشے اس طرح ٹوٹتے ہیں کہ ان کی تلافی ممکن ہی نہیں ہوتی اس طرح رفتہ رفتہ دماغ بے کار ہو جاتا ہے غم اور غصہ رکھنے والے لوگ کبھی صحت مند نہیں رہتے۔

پھلوں کو فراوانی سے کھائیں یہ صحت مند رہنے اور عمر میں اضافے کا با عث بنتے ہیںوادی ہنزہ،گلگت ،چترال ،تبت میں رہنے والے لوگوں کی اچھی صحت کا راز وہاں کے پھلوں کا فراوانی سے استعمال اور صاف آب و ہوا میں ہے٭اپنے جذبات پر پورا قابو رکھیں جذبات کے برا نگیختہ ہونے سے جسم میں امن نہیں رہتا اور اندرونی طاقت تحلیل ہو جاتے ہیں اور صحت خراب کرتے ہیں ٭آزادی سے رہیں، فراخدلی سے زندگی گذاریں اپنے ارادوں کو نیکی کی طرف رکھیں دانا بن کر رہیں۔

دانائی خوشی کا سر چشمہ ہے اور تندرستی ہے٭زندگی میں کوئی رفیق ِمنزل ضرور بنائیں کیونکہ بغیر ساتھی کے زندگی عبث ہے اچھے ساتھی سے فکر و تر دو کم ہوتے ہیں اور انسان تندرست رہتا ہے٭جلد سونا اور گہری نیند سونا تندرستی کے لیے ضروری ہے جو لوگ دیر تک جاگتے رہتے ہیں اور صبح دیر سے اٹھتے ہیںوہ چست اور متحرک نہیں رہتے بلکہ سست رہتے ہیں۔

Healthy Food

Healthy Food

دہی کا استعمال کریں دہی ایک کیمیائی عمل سے گزر کر بنتا ہے دہی کو درازیِ عمر کا باعث قرار دیا گیا ہے اور تندرست رہنے کے لیے ضروری ہے٭خوش رہیں۔خوش رہنے سے صحت اچھی رہتی ہے خوش رہنے پر خرچ کچھ نہیں ہوتا لیکن اس سے بہت فائدہ حاصل ہوتا ہے خوش رہنے والے لوگ تندرست رہتے ہیں اور زندگی کے ہر شعبہ میں کامیاب ہوتے ہیں ٭اپنے جسم کے ساتھ بہت محبت سے پیش آئیں سیر اور ہلکی پھلکی ورزش کریں جسم پر تیل سے مالش کر کے نیم گرم پانی سے غسل کریں اس طرح آپ کا دوران خون نارمل رہے گا اور آپ تندرست رئیں گے٭ادویات کے استعمال سے پرہیز کریں۔

ادویات کا استعمال نہ کرنا انسانی بدن کے لیے مفید ہے زیادہ دوائیاں استعمال کرنے والے لوگ معدے کے السر میں مبتلا ہوجاتے ہیںزندگی فطرت کے اصولوں کے مطابق بسر کریں ۔ادویات سے بچیں ٭صبح اذان کی آواز کے ساتھ جاگ اٹھیں، ایک گلاس تازہ پانی پی کراور اجابت سے فارغ ہو کر نماز پڑ ھیں اللہ کا ذکراور شکر کریں کھلی فضا میں سیر کو نکل جائیں۔

پانچ عدد انجیر اور گیار عدد مغز بادام چلتے چلتے کھائیں مسواک ضرور کریں قوت بخش ناشتہ کریں دوپہر کے کھانے کے ساتھ پھل ضرور کھائیں کھانے کے بعد آرام کریں شام کا کھانا کم مقدار میں کھائیں آدھ گھنٹہ چہل قدمی کریں سوتے وقت دودھ پی کر اللہ پر مکمل بھروسہ رکھیں ۔انشا ء اللہ ڈاکٹرز اور حکماء کے پاس جانے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔

Rasheed Ahmad Naeem

Rasheed Ahmad Naeem

تحریر : رشید احمد نعیم
صدر الیکٹرونک میڈیا حبیب آبادپتوکی
Rasheed03014033622@gmail.com
CELL:03014033622
ID#:35103-0406892-7