مرض کی بروقت تشخیص اور علاج کے ذریعے انسانی زندگی کو بچایا جا سکتا ہے۔ ڈاکٹر سلمان فریدی

Doctor Salman Faridi Speech

Doctor Salman Faridi Speech

کراچی: لیاقت نیشنل ہسپتال کراچی کے زیر اہتمام چھاتی کے سرطان کی تشخیص و علاج کے کلینک کی 20 سال مکمل ہونے پر عوام اور مستقبل کے ڈاکٹرز کی شعور کی آگاہی منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے لیاقت نیشنل ہسپتال کے میڈیکل ڈائریکٹر ڈاکٹر سلمان فریدی نے کہا کہ انسانی زندگی کو توانا رکھنے کے لئے مرض کی تشخیص اور اس کا اعلاج ضروری ہے چھاتی کے سرطان کا مرض جس تیزی کے ساتھ پھیل رہا ہے اگر اس کو روکنے کے لئے سدباب نہ کیا گیا تو یہ مرض وباء کی شکل اختیار کر سکتا ہے سیمینار سے جنرل و بریسٹ سرجن ڈاکٹر روفینہ سومرو، ڈاکٹر شہاب غنی، ڈاکٹر نوین فریدی، ڈاکٹر نائلہ ذاہد، ڈاکٹر صالحہ شہزاد ملک کے ممتاز ماہرین نے چھاتی کے سرطان اسکی تشخیص اور علاج کے کے حوالے سے مختلف موضوع پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔

ڈاکٹر روفینہ سومرو نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں ہونے والے سرطان میں 40% چھاتی کا سرطان ہے جو کہ نو عمر خواتین میں بھی پائی جاتی ہے انہوں نے امراض کے حوالے سے تفصیل سے آگاہ کیا اور اس سے بچائو اور علاج کے حوالے سے بھی بتا یا انہوں نے کہاکہ آج لیاقت نیشنل ہسپتال کراچی کے زیر اہتمام اس اہم مرض سے آگاہی کے لئے منعقدہ سیمینار کا مقصد قومی سطح پر چھاتی کے سرطان کی تشخیص اور علاج کے لئے اچھے ٹریننگ پروگرام کی ضرورت پر زور دینا ہے تا کہ بروقت مرض کی تشخیص کر کے انسانی زندگیوں کو بہتر علاج کے ذریعے بچایا جا سکے۔ سیمینار میں میڈیکل اسٹوڈنٹس، ڈاکٹرز اور عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور لیاقت نیشنل کالج کراچی کی انتظامیہ کو مرض سے آگاہی سے متعلق تقریبات کے انعقاد کو سراہا۔