میں پاکستان میں نہیں رہتا

Airport

Airport

ڈاکٹر بیرونِ ملک جانے سے قبل ائیر پورٹ پر کھڑاچیو نگم چباتے ہوئے ایک غیر ملکی سیاہ سے سینہ تان کے کہہ رہا تھا ۔دیگر ممالک کی نسبت پاکستان میں موروثی ، مہلک اور اچھوتی بیماریاں نہ ہونے کے برابر ہیں”میں کیسے یقین کر لوں آپ کی بات کا؟

گوری چمڑی نے سگار کاپیکٹ کھولتے ہوئے جواب دیا۔ میراگہرا مشائدہ اورعمر بھر کی ریسرچ ہے میں ثابت کر وا سکتا ہوں’ ڈاکٹر نے کہا۔ پھر دونوں ٹکٹ کائونٹر کی جانب بڑھے۔

Vaccination

Vaccination

آپ کے پاس ایک ماہ قبل حاصل کیا گیا یا ابھی کا پولیو ویکسینیشن سرٹیفیکیٹ ہے؟ ” نہیں ” تو پھر آپ کِسی بھی بیرونِ ملک سفر نہیں کر سکتے کیونکہ تمام ممالک کے باشندوں کو پولیوں سے بچانا ہے۔

ڈاکٹر منہ لٹکا کر ٹکٹ کائونٹر سے پرے ہٹ گیا مگر اُس غیر ملکی سیاہ کو ٹکٹ مِل گیا تھا۔ کیا تم نے پاکستان آنے کیلئے پولیو ویکسینیشن سرٹیفیکیٹ حاصل کیا تھا ؟”ڈاکٹر نے گہرا سانس لیتے ہوئے پوچھا۔ ڈئیر!میں پاکستان میں نہیں رہتا ”غیر ملکی نے مسکراتے ہوئے جواب دیا اور ہاتھ ہلاتا ہوا چلتا بنا۔

Muhammad Ali Rana

Muhammad Ali Rana

تحریر :محمد علی رانا
0300-3535195
[email protected]
کراچی