امراض چشم کے مریضوں کیلئے لیڈی ریڈنگ ھسپتال میں جدید مشین نصب

Peshawar

Peshawar

پشاور (جیوڈیسک) ذیا بیطس میں مبتل اامراض چشم کے مریضوں کی تشخیص کیلئے پشاور کے لیڈی ریڈنگ ھسپتال میں جدید مشین نصب کردی گئی۔ پشاور وزیر صحت خیبر پختون خوا شوکت یوسف زئی نے لیڈی ریڈنگ اسپتال میں ذیا بیطس کی تشخیص کرنے والی مشین کا افتتاح کیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے وزیر صحت نے کہاکہ صوبے کے بڑے اسپتالوں کو جدید آلات سے آراستہ کر نے کیلئے ہر ممکن کو ششیں کی جا رہی ہیں اور جہاں پر ڈاکٹرں کی ضرورت ہے وہاں بہت جلد ڈاکٹرز تعینات کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ صحت اور تعلیم ہماری حکومت اولین ترجیحات ہیں۔