اسلام آباد(جیوڈیسک) اسلا م آباد میں امریکی سفیر رچرڈ اولسن نے قومی زرعی تحقیقاتی مرکز میں کسانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ زرعی پیداوار میں اضافہ کرنے والے منصوبوں کے ذریعے پاکستان کے چھوٹے کاشتکاروں کی مدد کرنے کیلئے پرعزم ہے۔امریکی سفیر رچرڈ اولسن نے کہا کہ امریکہ اور پاکستان کا زرعی نظام ملتا جلتا ہے۔
انھوں نے کہا کہ امریکہ گزشتہ پچاس سال سے پاکستان میں زراعت کے لئے تعاون فراہم کرنے، کنو کا پھل متعارف کروانے اور ملک میں گندم کی پیداوار کو دوگنا کرنے کیلئے کام کر رہا ہے ۔ رچرڈ اولسن نے کہاکہ امریکہ نے گندم کی پیداوار میں اضافہ کے لئے امداد کے ساتھ کٹائی کیلئے نئی مشینیں فراہم کی ہیں اور بیماری کے خلاف مزاحمت کی حامل گندم کی مزید اقسام پیدا کرنے کیلئے پاکستان بھر میں تحقیقی مراکز کے قیام کیلئے فنڈز مہیا کئے ہیں۔
امریکہ گندم پرتحقیق کرنے والے پاکستان سائنسدانوں کو تربیت کے مواقع بھی فراہم کرتا ہے۔ادارے کے ڈائریکٹر ڈاکٹر امتیاز نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستانی کاشتکاروں نے گزشتہ سال ملین ہیکٹرز رقبے پر ملین ٹن گندم کاشت کی جو کہ جی ڈی پی کا دو اعشاریہ چار فیصد تھا۔