امریکی ماہرین نے بیماریوں اور جسمانی افعال میں پیچیدگیوں سے متعلق مطلع کرنیوالی گھڑی کا کامیاب تجربہ کر لیا۔
امریکی ماہرین ٹیکنالوجی نے کہا کہ بائیوسینسر کی مدد سے ذیابیطس، دل کی دھڑکن اور بخار کی علامات کا قبل ازوقت پتہ چلانے والے آلات کی تیاری ممکن ہے اور عنقریب ایسی گھڑیاں اور موبائل فونز ایپلی کیشنز دستیاب ہوں گی جو ذیابیطس، دل کی دھڑکن اور بخار کی علامات کے بارے میں قبل ازوقت متعلقہ فرد کو آگاہ کریں گی۔
رپورٹ کے مطابق امریکی سٹیڈ فورٹ یو نیورسٹی کے پروفیسر مائیکل سنائیڈر نے کہا کہ سمارٹ واچ میں اگر بائیوسینسر لگا دیئے جائیں تو وہ گھڑی پہننے والے شخص کو جسم کے کام کرنے کے بارے میں متعین دائرہ کار میں رہتے ہوئے جسمانی افعال میں تبدیلیوں کے بارے میں فوری آگاہ کر دے گی۔