امراض سے بچائو کیلئے احتیاطی تدابیر کی تشہیر کے ذریعے صحت مند معاشرے کا قیام ممکن بنایا جا سکتا ہے۔ اقبال ڈیتھو
Posted on May 1, 2014 By Nasir Mehmood سٹی نیوز, کراچی
کراچی: ورلڈ ایمونائزیشن ویک کے موقع پر بچوں کی محفوظ زندگی کے لئے سرگرداں غیر سرکاری تنظیم سیو دی چلڈرن نے بچوں کو مختلف بیماریوں سے محفوظ اور مختلف ویکسی نیشن کی آفادیت کے حوالے سے عوام میں آگاہی کے لئے مختصر ڈاکیو منٹری فلم متعارف کرادی فلم میں ویکسی نیشن کی افادیت سے متعلق ماہرین نے عوام کو بچوں کی ویکسی نیشن پر زور دیا ۔روٹین ایمونائزیشن کے حوالے سے سیو دی چلڈرن کی جانب سے ڈاکیو منٹری کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سیو دی چلڈرن پاکستان پروگرام کے صوبائی ایڈوکیسی منیجر اقبال ڈیتھو نے کہا کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں 24اپریل سے 30اپریل تک ویکسی نیشن ویک منایا جارہا ہے جس کا مقصد عوام کو آگاہی فراہم کرنا ہے کیو نکہ صوبے بھر میں بچوں کی ویکسی نیشن کی کوریج انتہائی کم ہے انہوں نے میڈیا سے درخواست کی ایمونائزیشن کے حوالے سے عوام کو آگاہ کیا جائے اقبال ڈیتھو نے کہاکہ امراض سے بچائو کے لئے احتیاطی تدابیر سے آگاہ ہونا بے حد ضروری ہے۔
ای پی آئی سندھ کی ڈپٹی پروگرام منیجر ڈاکٹر درناز جمال نے کہاکہ سندھ بھر میں 2702ویکسی نیٹرز ،29ڈسٹرکٹ کی 1166یونین کونسل میں خدمات سرانجام دے رہے ہیں سیو دی چلڈرن پاکستان کے اسپیشلسٹ ڈاکٹر ارشاد دانش نے کہاکہ عوام میں آگاہی فراہم کرنا بہت ضروری ہے گورنمنٹ آف سندھ چائلڈ سروائیول پروگرام کے پروجیکٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر ایم این لعل نے ڈاکیو منٹری کو سراہا۔اس موقع پر ڈائریکٹر این آئی سی ایچ ڈاکٹر جمال رضا،ڈاکٹر شہر بانو، ڈاکٹر وقار اور دیگر نے بھی خطاب کیا اور ڈاکیو منٹری کو سراہتے ہوئے اسے سیو دی چلڈرن کا اہم کارنامہ قرار دیا۔
by Nasir Mehmood
Chief Editor at GeoURDU.com & Graphiste, Programmeur Informatique. L'auto-entrepreneur journaliste.