کراچی : رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے کہا ہے کہ پولیو ،خسرہ سمیت مہلک امراض کا خاتمہ صاف ستھرے ماحول کے ذریعے ممکن بنایا جاسکتا ہے امراض سے بچائو اور صاف ستھرے صحت مند معاشرے کے قیام کے لئے عوامی شعور کی آگہی کے لئے موثر انداز میں مہم چلائی جائے ،امراض کے خاتمے اور عوامی زندگی کو محفوظ بنانے کے لئے صاف ستھرے صحت مند ماحول کا قیام یقینی بنایا جائے ان خیالات کا اظہار رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے چیف آفیسر کمال مصطفی ،ٹائون آفیسر انفرا اسلم پرویز ،واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے افسران کے ہمراہ شاہ فیصل ٹائون کی مختلف یونین کونسل کا تفصیلی دورہ کر کے صاف ستھرے اور صحت مند ماحول کے قیام کے حوالے سے ٹائون میونسپل ایڈمنسٹریشن شاہ فیصل کی جانب سے جاری انتظامات کا معائنہ کرتے ہوئے کیا۔
اس موقع پر انہوں نے ٹائون میں برساتی نالوں کی صفائی کے حوالے سے جاری کاموں کا معائنہ کرتے ہوئے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ برساتی نالوں اور سیوریج لائنوں کی صفائی کے کاموں کو ہنگامی بنیادوں پر یقینی بنا یا جائے اور مستقل بنیادوں پر نکاسی آب کے نظام کو درست بنا کر عوامی مسائل کا خاتمہ کیا جائے دورے کے موقع پر چیف آفیسر کمال مصطفی نے رکن صوبائی اسمبلی نشاط ضیاء قادری کو نکاسی آب کے نظام کی بہتری اور متوقع برساتی صورتحال سے نمٹنے دوران برسات عوام کو سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے شاہ فیصل ٹائون میں ترتیب دیئے گئے رکن ایمرجنسی پلان پر تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ برساتی نالوں کی صفائی کے حوالے سے ہنگامی بنیادوں پر کام جاری ہے اس موقع پر چیف آفیسر کمال مصطفی نے ٹائون میونسپل ایڈمنسٹریشن اور واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے افسران کو ہدایت کی کہ شاہ فیصل ٹائون میں صاف ستھرے صحت مند معاشرے کے قیام کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو باہمی تعاون کے ذریعے دور کیا جائے برساتی نالوں پر قائم تجاوزات ،غیر قانونی تعمیرات اور سیوریج لائنوں کو فوری طور پر منقطع کرکے برساتی نالوں کی افادیت کو قائم ق دائم رکھ کے صحت مند ماحول کی فراہمی کو یقینی بنا یا جائے۔
چیف آفیسر کمال مصطفی نے متوقع برسات کے پیش نظر ٹائون میونسپل ایڈمنسٹریشن کے تمام محکموں میں میونسپل ایمرجنسی کا نفاذ کرتے ہوئے افسران و عملے کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔