بے وفائی کرنیوالوں کے خلاف عمران خان کی کارروائی
Posted on December 25, 2016 By Majid Khan اسلام آباد, اہم ترین, مقامی خبریں
Imran Khan
اسلام آباد (جیوڈیسک) پارٹی سے بے وفائی کرنے والوں کے خلاف عمران خان نے کارروائی شروع کر دی۔
پاکستان تحریک انصاف کے اعلامیے کے مطابق پنجاب کے بلدیاتی انتخابات میں پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی کرنے والے ارکان فارغ کر دیے گئے۔
اٹک سے تین ارکان احسن کمبڑیال، سہیل کمبڑیال اور عاطف کی بنیادی رکنیت معطل کر کے شوکاز نوٹس جاری کر دیے گئے ہیں۔
اٹک کے علاوہ نارووال، فیصل آباد اور میانوالی سے درجنوں کارکنوں کی بنیادی رکنیت معطل کر دی گئی ہے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com