مشر دفری ڈسپنسری کے قیام کے لئے علامہ اقبال میڈیا کلب پاکستان کا مشاورتی اجلاس

Meeting

Meeting

سرائے عالمگیر (تحصیل رپورٹر) مشر دفری ڈسپنسری کے قیام کے لئے علامہ اقبال میڈیا کلب پاکستان کا مشاورتی اجلاس مرکزی صدر ڈاکٹر تصور حسین مرزا کی صدارت میں ڈسٹرکٹ آفس جہلم منعقد ہوا۔ مشر فری ڈسپنسری کا قیام سیاست اور فرقہ واردیت سے مکمل پاک ہوگا۔ ہومیوپیتھک اور صحافت کے معیار کو بلند کرنے کے لئے علامہ اقبال میڈیا کلب پاکستان اپنا رول ادا کرتا رہے گا۔

ڈاکٹر تصور حسین مرزا نے کہا ہمارا مشن ہے ملک عزیز سے جہالت افلاس بھوک اور بیماریوں کے خاتمہ کے لئے قلمی اور وملی جہاد جاری رکھا جائے ۔ اجلاس میں ساجد ندیم مغل ، حکیم عبیدالرحمٰن قریشی ، ریاض مغل ، راجہ سہیل کیانی انعام الحق مرزا ، ملک سرفراز ، ملک سخاوت ، شہزاد مرزا ڈاکٹر ظفر اقبال زوئیہ، ڈاکٹر عمران جاوید خان ، مرزا وسیم بیگ ، ڈاکٹر انوار احمد قریشی سمیت دیگر شریک تھے۔ مشر فری ڈسپنسری کے افتتاح کے موقع پر فری میڈیکل کیمپ بھی لگایا جائے گا۔