اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیر اعظم نواز شریف نے وفاقی وزراء اور حکومتی ذمہ دران کو ہدایات جاری کیں ہیں جس کے مطابق انہوں نے کہا ہمارا ایجنڈہ اقتصادی ترقی، عوامی خوشحالی، توانائی منصوبے اور نوجوانوں کے لیے روزگار کی فراہمی ہے۔
نواز شریف کا کہنا تھا کہ وزراء اپنے محکمانہ کارکردگی میں اضافے کرتے ہوئے مفاد عامہ کے لیے اقدامات کریں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ انتشار پیدا کرنے والے ملک و قوم سے مخلص نہیں۔
انہوں نے کہا کہ اقتصادی ایجنڈہ پر عمل پیرا ہونگے تو خالی نعروں کی سیاست کرنے والے فارغ ہو جائیں گے۔