بے دخل کشمیری طلبا کو پاکستان میں داخلے کی پیشکش پر بھارت ناراض

India

India

نئی دہلی (جیوڈیسک) بھارتی یونیورسٹی سے نکالے گئے کشمیری طلبا کو پاکستان میں داخلے کی پیشکش پر بھارت نے ناپسندیدگی کا اظہار کیا ہے۔ بھارتی وزارت داخلہ کے ترجمان سید اکبرالدین نے میرٹھ یونیورسٹی سے نکالے گئے67 کشمیری طلبا کو پاکستان میں داخلے کی پیشکش پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا جو خود شیشوں کے گھروں میں رہتے ہوں انہیں دوسروں پر پتھر نہیں مارنے چاہئیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ دو طرفہ تعلقات کو بہتر بنانے کے لیے بھارت نے پاکستان کو اسکردو کارگل بس سروس اور جموں کشمیر کے لوگوں کے لیے ملٹی اینٹری ویزا کی پیشکش بھی کی ہے اور ان سب کا مقصد اعتماد سازی کے عمل کو بہتر بنانا ہے۔