نقل مکانی کرنے والے ایک لاکھ افراد کی ذمہ داری ہمیں دیدی جائے، ملک ریاض

Malik Riaz

Malik Riaz

اسلام آباد (جیوڈیسک) بحریہ ٹاون کے سربراہ ملک ریاض حسین نے شمالی وزیرستان آپریشن کے آئی ڈی پیز کے لیے پچاس کروڑ روپے امداد کا اعلان اور ایک لاکھ متاثرین کی مکمل دیکھ بحال کی پیشکش کی ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بحریہ ٹاون کے سربراہ ملک ریاض حسین کا کہنا تھا کہ وہ نقل مکانی کرنے والوں کے لیے ماڈل ولیج بنا کردیں گے۔

ملک ریاض نے اپیل کی کہ حکومت اور عسکری ادارے ان کے موبائل ہسپتال اورساڑھے چھ سو افراد پر مشتمل مختلف امدادی ٹیموں کو متاثرین تک رسائی دیں،ان کا کہنا تھا کہ انکے 75 فیصد اثاثے فلاحی کاموں کے لیے مختص ہیں۔

اور وہ یہ کام کسی سیاسی وابستگی سے بالا تر ہو کر کر رہے ہیں دیگر مخیر حضرات بھی آگے آئیں ملک میں 4 سو 72 امیر ترین افراد کو آگے بڑھ کر متاثرین کی امداد کے لیے اپنا کردار ادا کرناچاہیے اس نیک کام کے لیے اگر کوئی اور بھی آگے آنا چاہتا ہے۔

تو میں اپنا پیسہ اسکے اکاونٹ میں ڈالنے کے لیے تیار ہوں ایک سوال کے جواب میں ملک ریاض نے کہا کہ وہ ٹیکس دیتے ہیں اسی لیے انہوں نے پچاس کروڑ روپے امداد کا اعلان کیا ہے حکومت کو چاہیے کہ جو لوگ ٹیکس نہیں دیتے وہ انہیں پکڑے۔