بنوں (جیوڈیسک) شمالی وزیرستان سے نقل مکانی کرنے والے متاثرین کو آج سے امدادی رقم ملنا شروع ہوجائے گی۔ فاٹا ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق شمالی وزیرستان کے 38 ہزار رجسٹرڈ خاندانوں میں سے 24 ہزار خاندانوں کی تصدیق ہو چکی ہے۔
جنہیں آج سے وفاقی حکومت کی طرف سے 37 ہزار روپے ملنا شروع ہو جائیں گے۔ ایف ڈی ایم اے کے مطابق دوہرے پتے کے حامل افراد کوآئی ڈی پیز کا درجہ نہیں مل سکتا۔
جبکہ رجسٹریشن ہونے اور موبائل سم ملنے کے بعد تمام ڈیٹا تصدیق کے لیے نادرا کو بھجوایا جاتا ہے، جس کے بعد ہی آئی ڈی پیز امداد کے مستحق ٹھہرتے ہیں۔