اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) صدر سپریم کورٹ بار احسن بھون نے تاحیات نا اہلی کے خلاف عدالت عظمٰی میں آئینی درخواست دائر کر دی۔
درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ تاحیات نااہلی کے اصول کا اطلاق صرف انتخابی تنازعات میں استعمال کیا جائے، آئین کے آرٹیکل 184/3 کے تحت سپریم کورٹ بطور ٹرائل کورٹ امور انجام نہیں دے سکتی اور ان عدالتی فیصلوں کے خلاف اپیل کا حق بھی نہیں ملتا جو انصاف کے اصولوں کے منافی ہے۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ اپیل کے حق کے بغیر تاحیات نا اہلی بنیادی حقوق اور متعلقہ حلقہ کے ووٹرز کی بھی حق تلفی ہے۔
احسن بھون کی جانب سے دائر درخواست میں وفاق کو فریق بنایا گیا ہے، خیال رہے کہ اس وقت سابق وزیراعظم نواز شریف اور جہانگیر ترین تاحیات نااہل ہیں۔