لاہور (جیوڈیسک) مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ آج نالائق اور نااہل حکومت اپنی تاریخی ناکامیوں کی کہانی سنائے گی، سیلیکٹڈ وزیراعظم جھوٹ کے اگلے پچھلے تمام ریکارڈ توڑیں گے۔
مریم اورنگزیب نے ایک سال مکمل ہونے پرحکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا،انکا کہنا ہے کہ آج عوام پر ظلم کی داستان بڑے فخر سے سنائی جائے گی، وزیراعظم بتائیں گے کہ پاکستان خطے کا دوسرا مہنگا ترین ملک بن گیا۔
انھوں نے کہا کہ ترقی کی شرح آدھی اور مہنگائی تین گنا بڑھ گئی، عمران صاحب جھوٹ بولنے سے پہلے سوچ لیجیئے گا کہ پاکستانی عوام پاگل اور بے وقوف نہیں۔