میرپور خاص (جیوڈیسک) سابق صدر کا کہنا ہے کہ ساب سے بڑا راز خود نواز شریف ہیں۔ حکومت بھی آپ کی اور مخالفت میں بھی آپ ہیں۔
میرپور خاص میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ اب وہ زمانہ نہیں رہا کہ کسی کی بات چھپ سکے۔ حکمرانوں کے پاس سوچ نہیں اور عوام بھی ان کے ساتھ نہیں ہیں۔
ان حکمرانوں کو لایا گیا تھا لیکن انھوں نے اپنے مقاصد کو پورا کیا۔ انہوں نے دوستوں کی انڈسٹریاں لگانے کےعلاوہ کوئی کام نہیں کیا۔ ان نااہل حکمرانوں کی وجہ سے پاکستان مشکل میں ہے۔
سابق صدر نے کہا کہ نواز شریف کہتے ہیں کہ میں راز بتا دوں گا لیکن سب سے بڑے راز تو وہ خود ہیں۔ حکومت بھی آپ کی اور مخالفت میں بھی آپ ہیں۔ سب وزراء آپ کے اور ادارے بھی آپ کے ماتحت ہیں۔ پروٹوکول کے لیے حکومت کی گاڑیاں استعمال کی جاتی ہیں۔ آپ کا یہ حال ہے کہ اپنی سٹیبلشمنٹ کے خلاف لڑنے چلے ہو۔
آصف زرداری کا کہنا تھا کہ ہمیں ایسے پیغام نہ بھیجیں آپ کا مطلب ہے کہ ہم ڈر جائیں گے۔ آپ ہمیں ڈرا سکتے ہیں نہ بھگا سکتے ہیں۔ ہمیں پیغامات دے کر نہ ڈرایا جائے۔ وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی سے حکومت نہیں چلتی تو بتائیں کہ آپ نااہل ہیں۔ اپنے وزیراعظم کو کہو کہ استعفیٰ دے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم نے وزیر خارجہ لانے کا مطالبہ کیا تھا۔ ہم تین سال سے وزیر خارجہ لگانے کا کہہ رہے تھے۔ اب جا کر وزیر خارجہ لگایا گیا ہے جو انگریزی پنجابی میں بولتا ہے۔ ایسا وزیر خارجہ لانا چاہیے تھا جس کی زبان کو کوئی سمجھتا ہوتا۔