متاثرین سیلاب کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، سردار غلام صادق

Sardar Ghulam Sadiq Khan

Sardar Ghulam Sadiq Khan

ہجیرہ (جیوڈیسک) سپیکر اسمبلی سردار غلام صادق خان نے ہجیرہ کے بارشوں سے متاثرہ علاقوں کا ہنگامی دورہ کیا جس کے بعد متاثرین پوٹھی چھپریاں ہلوٹی کو ہائی سکول اکھوڑ بن میں منتقل کردیا گیا۔ سپیکر اسمبلی کی ہدا یت پر ریڈ کریسنٹ سوسائٹی نے متاثرین میں کمبل، اشیائے خوردونوش تقسیم کیں۔سپیکر کی ہدایت پر متاثرین کے نقصانات کا تخمینہ لگانے کیلئے محکمہ مال نے کام شروع کردیا۔

اس موقع پر متاثرین سے گفتگو کرتے ہوئے سردار غلام صادق نے کہاکہ متاثرین کو تنہانہیں چھوڑیں گے۔ حکومت نقصانات کا ازالہ کرے گی۔انھوں نے کہاکہ شدید طوفانی بارشوں سے آزاد کشمیر میں بہت زیادہ نقصان ہوا، انھوں نے کہاکہ ہم وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف کے شکر گزارہیں جنھوں نے مصیبت کی اس گھڑی میں آزادکشمیر آکر تباہ شدہ صورتحال کو اپنی آنکھوں سے دیکھا اور متاثرین کی حوصلہ افزائی کی۔