بھمبر : 3 دسمبر عالمی یوم معذوراں پر بھمبر میں سونت ویلفیئر ایسوسی ایشن اور معذور افراد کی تعلیم و تربیت کے ادارہ صباء انسٹی ٹیوٹ آف سپیشل ایجوکیشن کے زیر اہتمام معذور بچوں، سول سوسائٹی، ضلع انتظامیہ بھمبر کے مختلف تعلیمی اداروں کے بچوں پر مشتمل عظیم الشان واک ڈاے منایا گیا۔
واک ریلی کی قیادت ڈپٹی کمشنر بھمبر مرزا ارشد محمود جرال، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر طارق محمود چوہدری، اسٹیٹ کوارڈی نیشن کونسل کے مرکزی نائب صدر راجہ مسعود اعلم،صدر سونت ویلفیئر شازیہ پروین، صدر کشمیر پریس کلب راجہ نعیم گل، صدر ڈسٹرکٹ فورم چوہدری مبشر اقبال روحیلہ ، صدر کشمیر فریڈم موومنٹ خالد پرویز بٹ نے کی واک ریلی میرپور چوک بھمبر سے شروع ہو کر سماہنی چوک سے ہوتی ہوئی پرانی کچہری میں جلسہ عام کی شکل اختیار کر گئی جلسہ عام سے چوہدری خالد حسین ایڈووکیٹ، محترمہ شازیہ پروین، اسسٹنٹ کمشنر بھمبر چوہدری طالب حسین، انجینئر خالد پرویز بٹ ، راجہ مسعود اسلم، ڈاکٹر طارق شاکر، چوہدری محمد رفیق، ڈاکٹر طارق محمود DHO ، چوہدری مبشیر اقبال روحیلہ اور دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معذور افراد کی مدد کر کے انہیں اپنے پائوں پر کھڑا اور معاشرے میں با عزت روز گار زندگی گزارنے کے قابل بنانا بہت بڑا صدقہ جاریہ ہے جس کیلئے مخیر حضرات اور صاحب ثروت افراد کو نظر انداز شدہ بے وسائل افراد کی مدد کی عرض سے دل کھول کر اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ معذور افراد معاشرے کے خصوصی افراد ہیں جن کو خصوصی توجہ کی ضرورت ہے 3 دسمبر کو عالمی یوم معذوراں کا مقصد اس بات کا عہد کرنا ہے کہ معذور افراد کی بحالی معاشرے کے ہر فرد ہر شہری کی ذمہ داری ہے یہ امر خوش آئند ہے کہ بھمبر میں صباء انسٹی ٹیوٹ کے نام سے قائم ادارہ معذور بچوں کی تعلیم و تربیت کیلئے خصوصی کردار ادا کر رہا ہے مقررین نے کہا کہ ہر شہری کا فرض ہے کہ اس ادارہ سے بھر پور تعاون کیا جائے تا کہ معذور بچوں کی بحالی کا کام احسن طریقے سے ممکن ہو سکے۔