کراچی (اسٹاف رپورٹر) صوبائی وزیر بلدیات اور کمشنر کراچی کی ہدایت پر شدید گرم موسم میں عوام کو فوری امداد کی فراہمی اور ہیٹ اسٹروک سے بچائو کے لئے ضلع انتظامیہ اور ضلعی بلدیات کے زیر اہتمام ضلع کورنگی کی شاہراہوں اور چوراہوں پر ہیٹ اسٹروک کیمپ قائم کردیئے گئے۔
ڈپٹی کمشنر ضلع کورنگی اور ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی تمام ہیٹ اسٹروک کیمپ کی خود نگرانی کررہے ہیں ہیٹ اسٹروک کیمپ پر ٹھنڈے پانی کے ساتھ پنکھے اور بیڈ بھی رکھے گئے ہیں ہیٹ اسٹروک سے بچائو کے حوالے سے عوام کو احتیاطی تدابیر سے آگاہی فراہم کرنے کے ساتھ کیمپ میں فوری طبی امداد کے لئے پیرا میڈیکل اسٹاف بھی موجود ہے۔