ضلع انتظامیہ کورنگی کی جانب سے فٹ بال ٹورنامنٹ کا انعقاد فٹ بال کے کھیل کو فروغ دینے میں مددگار ثابت ہوا۔ سید ارشد ہاشمی

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) الجمہوریہ فٹ بال کلب کورنگی کے جنرل سیکریٹری سید ارشد ہاشمی، صدر خلیل بھیا اور کیپٹن جواد نے اپنے مشترکہ بیان میں شہر قائد کے نئے ضلع کورنگی کے ڈپٹی کمشنر کے نام سے منسوب فٹ بال ٹورنامنٹ کے شاندار اور کامیاب انعقاد پر ضلع انتظامیہ کورنگی اور ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے والی تمام ٹیموں اور اُن کے آفیشل کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاکہ یہ امر قابل تعریف اور شہر قائد کے اسپورٹس مینوں کی خوش قسمتی ہے کہ کمشنر کراچی اور ڈپٹی کمشنر کورنگی کھیلوں کی سرپرستی خصوصاً غریبوں کے کھیل فٹ بال کے فروغ کے لئے کھلاڑیوں کی معائونت کرتے ہیں۔

انہوں نے مشترکہ بیان میں ڈپٹی کمشنر کورنگی فٹ بال ٹورنامنٹ کے انعقاد کو ضلع میں فٹ بال کے کھیل کے فروغ کا باعث قرار دیتے ہوئے اُمید ظاہر کی ہے کہ آئندہ بھی ایسے ایونٹ کا انعقاد کرکے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کا موقع فراہم کیا جائے گا۔